BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت: Wednesday, 10 March, 2004, 13:25 GMT 18:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کرکٹ --- یہ دل مانگے مور
جیت لو دل سیریز
جیت لو دل سیریز
انڈیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔ نئی دہلی سے روانہ ہونے سے قبل وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی نے ٹیم کے کھلاڑیوں سے ایک ملاقات کے دوران کہا کہ آپ صرف میچ ہی نہیں، دل جیت کر بھی آئیے گا۔ انیس سو اناسی کے بعد پہلی بار دونوں ملکوں کی کرکٹ ٹیمیں کھیل کے میدان پر اتر رہی ہیں۔ اس سیریز کے لوگو پر ’جیت لو دل‘ کا سلوگن ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا کہنا ہے: ’جب دو ملک دوست بننے کی کوشش کررہے ہیں، تناؤ دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تو ایسے میں کرکٹ زخموں کو بھرنے میں بہت مدد کرسکتا ہے۔‘ سیالکوٹ سے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے قاری ہارون رشید نے لکھا ہے کہ ’ہم تو صرف انڈیا اور پاکستان کو کرکٹ کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس میں کوئی بھی جیتے۔‘

لگ بھگ پندرہ برسوں کے بعد آمنے سامنے ہونیوالے ان کھلاڑیوں کے لئے آپ کا پیغام کیا ہے؟ دونوں ملکوں کے کرکٹ شائقین کی سوچ کیا ہونی چاہئے؟ کیا آپ کے خیال میں کرکٹ کے ذریعے دونوں ملکوں میں دوستی ہوسکتی ہے؟

آپ کی رائے

یہ فورم اب بند ہو چکا ہے، قارئین کی آراء نیچے درج ہیں۔


فضا اعون، گجرات، پاکستان: میں سمجھتا ہوں کہ کرکٹ سیریز کے آغاز سے دونوں ملکوں کو ایک نیا رخ ملتا ہے۔ اس بات کا اندازہ دونوں ملکوں کے عوام کے جوش کو دیکھ کر کیا جاسکتا ہے۔ کتنا انتظار ہورہا ہے۔

عثمان ڈیوِڈ، پاکستان: انڈیا سے اس وقت تک دوستی نہیں جب تک انیس سو اکہتر کی جنگ کا بدلہ نہ لے لیا جائے۔

سب سے پہلے میں اپنی قوم کو یہ پیغام دینا چاہوں گا کہ وہ ایسے اخلاق کا مظاہرہ کریں کہ جس سے دوسری اقوام کو یہ پتہ چلے کہ مسلمان کتنی خوبصورت اور ایک بیلنس قوم ہے۔
محمد اشفاق انجم، راولپنڈی

محمد اشفاق انجم، راولپنڈی: سب سے پہلے میں اپنی قوم کو یہ پیغام دینا چاہوں گا کہ وہ ایسے اخلاق کا مظاہرہ کریں کہ جس سے دوسری اقوام کو یہ پتہ چلے کہ مسلمان کتنی خوبصورت اور ایک بیلنس قوم ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس سیریز سے دونوں ملکوں کے تعلقات نہ صرف بہتر ہوسکتے ہیں بلکہ دوستی کی طرف گامزن ہوسکتے ہیں۔

عمر مرزا، فیصل آباد: یہ بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ انڈیا۔پاکستان کرکٹ سیریز ہورہی ہے۔ اس سے بلا شبہہ دونوں ملکوں میں تعلقات اچھے ہونگے۔

راجہ جاوید، اسلام آباد: میں سمجھتا ہوں کہ انڈیا میچ جیتے گا کیونکہ انڈیا میں الیکشن آرہا ہے اور پاکستان کی حکومت انڈیا کی حکومت کی مدد کرے گی، ان میچوں کے ذریعے۔

خالد محمود بٹ، لاہور: میں چاہتا ہوں کہ انڈیا اور پاکستان کے حکمرانوں کے درمیان بھی کرکٹ میچ ہونی چاہئے۔

فرخ خان، حیدرآباد، پاکستان: انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں۔ ہم سب امید کرتے ہیں کہ اچھے کرکٹ دیکھنے کو ملے، بلا شبہ شعیب اور سچن کی جنگ زبردست ہوگی۔ جیت کرکٹ کی ہونی چاہئے۔ جو اچھا کرکٹ کھیلے، ہم اس کی حمایت کریں۔

جاوید اقبال، صوبہ سرحد: میرے خیال میں دوستی کی راہ میں کرکٹ ایک اہم عنصر ہے۔

محمد سعید، اٹک، پاکستان: ڈائیلاگ اور کرکٹ میں ایک بڑا فرق ہے۔ میرے خیال میں کرکٹ اور سیاست دان ایک نہیں ہوسکتے۔

 میں سمجھتا ہوں اس سیریز میں پاکستان اور انڈیا کے بیچ برسوس سے جاری رویہ بالکل ختم ہوجائے گا اور مجھ کو ان دونوں سے ہی امید ہے۔ ویلکم فور انڈیا اور گڈ لک فور پاکستان۔
جے کمار، بدین، پاکستان

جے کمار، بدین، پاکستان: جہاں تک میرا خیال ہے کہ پاکستان اور انڈیا دونوں سمجھدار ملک ہیں۔ میں سمجھتا ہوں اس سیریز میں پاکستان اور انڈیا کے بیچ برسوس سے جاری رویہ بالکل ختم ہوجائے گا اور مجھ کو ان دونوں سے ہی امید ہے۔ ویلکم فور انڈیا اور گڈ لک فور پاکستان۔

شکیل، پشاور: انڈین ٹیم کا پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ اچھا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ وہ پاکستان میں محفوظ ہونگے۔ اور یہ سیریز دلچسپ ہوگی۔

شیر یار خان، سنگاپور: جب کرکٹ کے کھلاڑی دونوں ملکوں کے عوام کو متحد کرسکتے ہیں تو دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کی فضا کیوں نہیں قائم کی جاسکتی؟ دونوں ملکوں کے سیاست دان کرکٹ کے کھلاڑیوں سے سبق سیکھیں۔

محمد سہیل انصاری، انڈیا: یہ ایک بہت مزیدار سیریز ہوگی، ایسی میری خواہیش ہے۔ اس سے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

شفیق اعوان، لاہور: جی ہاں! کرکٹ سے دوستی ہوسکتی ہے۔ کھیل اور ثقافت کےرابطے بڑھیں تو تعلقات اچھے ہوتے ہیں۔

انس شاہین، آسٹریلیا: میرے خیال میں یہ سیریز دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ مجھے اس بات کی فکر نہیں کہ کون ٹیم جیتتی ہے۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ کراچی میں سیکیورٹی ایشو صرف ایک ڈرامہ ہے۔۔۔

جاوید نقوی، لاہور: انڈیا ٹیم کو پاکستان آمد پر ہم خوش آمدید کہتے ہیں۔ اچھے کھیل کی امید رکھتے ہیں۔

 کھیل تو کھیل ہوتا ہے لیکن جب پاکستان اور انڈیا کی ٹیموں کے درمیان میچ ہو تو یہ دونوں ٹیموں کی ہار جیت نہیں ہوتی بلکہ دونوں ملکوں کی قومیں اسے اپنی ہار جیت سمجھتی ہیں۔
عنبرین بنگش، ٹورانٹو

عنبرین بنگش، ٹورانٹو: کھیل تو کھیل ہوتا ہے لیکن جب پاکستان اور انڈیا کی ٹیموں کے درمیان میچ ہو تو یہ دونوں ٹیموں کی ہار جیت نہیں ہوتی بلکہ دونوں ملکوں کی قومیں اسے اپنی ہار جیت سمجھتی ہیں۔ سرحد پر آج کل فائربندی ہے ورنہ اس میچ کی ہار جیت کا غصہ سرحدوں پر نکلتا۔۔۔

اسد شیخ، نیویارک: اس سیریز سے مجھے کافی امیدیں ہیں۔ میں ذاتی طور پر سیریز کو تک رہا ہوں اور پاکستانیوں سے بہترین رویے کی امید کرتا ہوں۔ ہم تمام پاکستانی انڈین ٹیم کو ویلکم کریں۔

محمد امجد، ڈبلِن: مجھے امید ہے کہ انڈیا پاکستان سیریز دنوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط کرنے میں تاریخ ساز ثابت ہوگی۔

عمران صدیقی، کراچی: کھیل تو کھیل ہے، کھیل کو کھیل کی طرح لینا چاہئے۔ اس کو کوئی جنگ نہیں سمجھنا چاہئے۔ کھیل کا لطف لیں، باقی دوستی ووستی تو حالات کے تحت ہوتی رہتی ہیں۔ اللہ جانے کل کیا ہوجائے؟

بلال کھٹک، ایبٹ آباد: میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان انڈیا تعلقات کی تاریخ سے ثابت ہوتا ہے کہ اس سیریز سے کچھ فرق نہیں پڑے گا، البتہ دونوں ملکوں کے بلڈ پریشر میں اضافہ ہوجائے گا۔ ایک غیرتعلیم یافتہ قوم بہت جلد ابلنے لگتی ہے اور اتنی ہی جلدی سے کُول ہوجاتی ہے۔

فیصل احمد خان، کویت: میرے خیال میں ایک اچھی کرکٹ سیریز دیکھنے کو ملےگی۔ خیر دونوں ملکوں کے درمیان تو دوستی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ۔۔۔

صالح محمد، راولپنڈی: میرا خیال ہے کہ دونوں ملکوں کو اب ہوش سے کام لینا چاہئے، خاص طور پر پاکستان کو جس کو کہ اس کی آرمی نے بیوقوف بنا رکھا ہے۔

اشرف اقبال، بریڈفورڈ، انگلینڈ: میں تو اس موقع کا انتظار کرتے کرتے بچپن سے جوانی کے دور میں قدم رکھ چکاہوں۔ اور اب تو انتظار ہی نہیں ہوتا۔۔۔ خوف بھی ہے کہ اگر کہیں کچھ انہونی ہوجائے تو کیا ہوگا؟

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد