BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 10 March, 2004, 09:23 GMT 14:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

لاہور ائرپورٹ
لاہور ائرپورٹ پر کرفیو جیسا سماں تھا۔
ہندوستان کی کرکٹ ٹیم آج سہ پہر تقریبا دو بجے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچ گئی جہاں سے پندرہ بیس منٹ کے بعد اسے پولیس کے سخت حفاظتی پہرے میں مال روڈ پر پرل کانٹی نینٹل ہوٹل لے جایا گیا۔

ہندوستان کے کھلاڑیوں نے گہرے نیلے رنگ کے سوٹ پہنے ہوۓ تھے اور خوش نظر آرہے تھے۔ ان کو ائر پورٹ سے باہر نکالنے کے لیے آمد کی بجاۓ روانگی کا دروازہ استعمال کیا گیا۔

چودہ برس بعد پاکستان آنے والی پندرہ کھلاڑیوں کی اس ہندوستانی ٹیم کی قیادت سارو گنگولی کررہے ہیں جن کا لاہور ائر پورٹ پر لاہور کے ضلعی رابطہ آفیسر (ڈی سی او) محمود اور پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ کے چیف ایگزیکٹو رمیض راجہ اور دوسرے اہلکاروں نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا اوران کو پھولوں کے پہناۓ۔

انڈین ٹیم اور وزیراعظم واجپائی
لاہور پہنچنے سے پہلے انڈین ٹیم نے وزیراعظم واجپائی سے ملاقات کی۔

ائر پورٹ پر عام مسافروں کے استقبال کے لیے آنے والے لوگوں کو اس دروازہ سے دور رکھا گیا جہاں سے کھلاڑی نکل کر ائر پورٹ سے باہر آۓ۔ اس موقع پر حفاظتی اقدامات کے باعث ائرپورٹ پر کرفیو کا سماں تھا۔

لاہور ائر پورٹ پر پولیس کے سپاہیوں سے بھر اور کالی وردی میں ملبوس ایلیٹ فورس کی دس گاڑیوں کا ایک کارواں تیار کھڑا تھا جو کھلاڑیوں کے لے جانے کے لیے لائی گئی دو کوچز کے آگے پیچھے چلتا ہوا انھیں ہوٹل تک لے کر گیا۔

ایک کوچ میں ہندوستان کے کھلاڑی اور دوسری میں کرکٹ بورڈ کے حکام سوار تھے۔

آج صبح ہی سے لاہور ائرپورٹ سے لے کر پرل کانٹی نینٹل ہوٹل تک پولیس تعینات کردی گئی تھی اور جس راستے سے ٹیم کو ہوٹل لے جایا جاۓ گا اس کے دونوں طرف پولیس کے سپاہی پہرہ دے رہے تھے جیسا کہ کسی سربراہ مملکت کی آمد پر کیا جاتا ہے اور راستے میں پولیس کی گاڑیاں گشت کررہی ہیں۔

کھلاڑیوں کی آمد پر ائر پوٹ پر ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنھیں کرکٹ کنٹرول بورڈ نے کوریج کے لیے مخصوص کارڈز جاری کیے ہیں۔

ہندوستانی کھلاڑی شام چار بجے ہوٹل میں جہاں ان کی رہائش ہے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم قذافی اسٹیڈیم میں مشق کرے گی۔

ہندوستان کی ٹیم لاہور میں گیارہ مارچ کو ایک دن رات کا پریکٹس میچ کھیلے گی اس کے بعد تیرہ مارچ کو کراچی میں پہلا ایک روزہ میچ ہوگا۔ ٹیم پاکستان میں چالیس روز تک رہے گی اور پانچ ایک روزہ اور تین ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

ہندوستانی ٹیم نے دیلی سے روانہ ہونے سے پہلے ہندوستان کے وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی سے ملاقات کی اور انہیں اپنے دستخطوں والا ایک بیٹ پیش کیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد