BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 10 March, 2004, 14:30 GMT 19:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاک، بھارت سیریز: منتخب تذکرے، تبصرے
News image
پاک بھارت کرکٹ تعلقات کی تاریخ میں دس مارچ دو ہزار چار کو اس لئے یاد رکھا جائے گا کہ گزشتہ تقریباً چودہ برس میں پہلی بار بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف پاکستان میں نبرد آزما ہونے کے لئے سرحد عبور کی۔

اس تاریخی دورے میں غیرسرکاری میچوں کے علاوہ دنیائے کرکٹ کے روایتی حریف پانچ ایک روزہ اور تین ٹیسٹ میچوں میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

اس سیریز کے بارے میں نہ صرف دونوں ملکوں کے عوام میں زبردست دلچسپی اور جوش و خروش پایا جاتا ہے بلکہ دنیائے کرکٹ کی نظریں بھی اس پر جمی ہوئی ہیں۔

بی بی سی اردو سروس نے اپنے سامعین اور قارئین کی دلچسپی کو مدِنظر رکھتے ہوئے مختلف اقدامات کئے ہیں:

پاکستان کے مایہ ناز آلراؤنڈر اور فاتح عالمی کپ عمران خان اس سیریز کے تمام میچوں پر تبصرہ کریں گے جو بی بی سی اردو سروس کی نشریات اور بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے اوراق پر شائع کیا جائے گا۔

رنز بنانے کی مشین کہلانے اور سٹروکس کے لئے کلائی کے عمدہ استعمال کے لیے شہرت رکھنے والے ظہیر عباس، اور لِٹل ماسٹر کا خطاب پانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان حنیف محمد بھی سیریز کے دوران تبصرے کریں گے۔

اس کے علاوہ ہمارے نامہ نگار میچ کے دوران موجود رہیں گے جو میچ کے تازہ ترین احوال، دلچسپ مناظر اور کہانیوں کو ہمارے سامعین اور قارئین تک پہنچائیں گے۔

اس سیریز کے لئے بی بی سی اردو ڈاٹ کام نے ’ڈسک ٹاپ سکور بورڈ‘ بھی تیار کیا ہے جو آپ کے کمپیوٹر پر میچ کی لمحہ لمحہ روداد پیش کرتا رہے گا۔

کرکٹرز عمران خان، ظہیر عباس اور حنیف محمد پاک بھارت سیریز پر بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے لئے خصوصی تبصرے کریں گے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد