BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 10 March, 2004, 12:22 GMT 17:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’اچھی یادیں واپس لے جانا چاہتے ہیں‘
انڈین ٹیم اور وزیراعظم واجپئی
پاکستان پہنچنے سے پہلے انڈین ٹیم نے وزیراعظم واجپئی سے ملاقات کی۔
انڈین ٹیم کے کپتان سورو گنگولی نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان آکر خوشی ہوئی ہے کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان چودہ برس بعد کرکٹ کے رابطے بحال ہوئے ہیں۔

انڈین کپتان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان خیر سگالی کا دورہ ہے اور وہ اپنے ساتھ وزیراعظم واجپئی کے نیک خواہشات لے کر آئیں ہیں۔

منگل کے روز لاہور پہنچنے کے بعد ایک اخباری کانفرنس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے گنگولی نے کہا کہ وہ پاکستان سے اچھی یادیں لے کر جانا چاہتے ہیں۔
انہوں نہ کہا کہ ان کی ٹیم پر اس سیریز کے سلسلے میں کوئی دباؤ نہیں ہے اور دونوں ٹیمیں جیتنے کی پوزیشن میں ہیں۔

گنگولی نے اپنے ہوٹل میں اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے پاکستان کی روایتی طور پر بہتر باؤلنگ کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ یہ مانتے ہیں کہ پاکستانی باؤلنگ کو بہتر تصور کیا جاتا ہے لیکن وہ ہر باؤلر کو میرٹ پر کھیلیں گے۔

پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے بارے میں ایک سوال پر گنگولی کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم نے کسی ایک باؤلر کو کھیلنے کےلئے کوئی مخصوص حکمت عملی نہیں بنائی اور یہ کہ وہ ’ہٹ کرنے والی بال کو ہٹ کریں گے۔‘

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد