بھارت نے ٹیسٹ سیریز جیت لی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی ٹیم نے سری لنکا کی ٹیم کو احمد آباد میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں 259 رنز سے ہرا دیا۔ احمد آباد ٹیسٹ کے ساتھ ہی بھارت نے سری لنکا کے خلاف سیریز صفر کے مقابلے میں دو میچوں سے جیت لی۔ میچ کے پانچویں روز جب کھیل شروع ہوا تو سری لنکا کو میچ جیتنے کے لیے 275 رنز کی ضرورت تھی اور اس کی ابھی چھ وکٹیں باقی تھیں۔ تاہم سری لنکا کے آخری چار کھلاڑی ٹیم کے سکور میں صرف پندرہ رنز کا اضافہ کر سکے۔ جمعرات کے روز والی گرنے والی چار وکٹیں بھارتی سپنرز انیل کمبلے اور ہربھجن سنگھ نے حاصل کیں۔ میچ کے پانچویں روز آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں سے معروف نے دو جبکہ مالنگا بنڈارا نے گیارہ، مبارک نے 18 اور مرلی دھرن نے تین رنز بنائے۔ سری لنکا کے خلاف اس فتح کے بعد بھارت کی ٹیم آئی سی سی کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔ ہربھجن سنگھ نے میچ میں دس وکٹیں حاصل کیں۔ انیل کمبلے کو تین میچوں کی سریز میں بیس وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی سیریز کا انعام دیا گیا۔ |
اسی بارے میں پرتھ: بریڈ ہوج کی ڈبل سنچری19 December, 2005 | کھیل بھارتی ٹیم مضبوط پوزیشن میں19 December, 2005 | کھیل شین وارن کےنام ایک اور ریکارڈ 17 December, 2005 | کھیل ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت ہے: وان17 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||