BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 25 December, 2005, 18:00 GMT 23:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارتی سکیورٹی وفد پاکستان میں
انگلینڈ کے دورے کے دوران بھی سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے
بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان سے قبل حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پانچ ممبران پر مشتمل بھارتی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔

اس وفد میں بھارتی کرکٹ بورڈ اور بھارتی حکومت کے دو، دو اور پولیس کے ایک اعلٰی افسر شامل ہیں۔

لاہور پہنچنے پر وفد میں شامل سینیئر بھارتی پولیس افسر یشوردھن آزاد کا کہنا تھا کہ’ ہم یہاں حفاظتی انتظامات اور ان مقامات کا جائزہ لینے آئے ہیں جہاں میچ ہوں گے اور ہم اس سلسلے میں تمام مجوزہ مقامات کا دورہ کریں گے‘۔

بھارتی دورے کا آغاز پانچ جنوری کو ہو گا اور اس دورے کے دوران بھارتی ٹیم تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے میچ کھیلے گی۔

بھارت نے پاکستان میں تمام مجوزہ مقامات پر میچ کھیلنے کے لیے آمادگی تو ظاہر کر دی ہے تاہم اس دورے کا مقصد تمام مقامات خصوصاً کراچی میں کیے جانے والے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینا ہے۔ بھارتی وفد پیر کو کراچی کا دورہ کرے گا۔

دورۂ پاکستان کے مجوزہ شیڈول میں بھارت نے کراچی میں ایک ٹیسٹ اور ایک ون ڈے میچ کھیلنا ہے۔ بھارتی ٹیم نےگزشتہ سال اپنے دورۂ پاکستان کے دوران کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا اور صرف ایک ون ڈے میچ کھیلا تھا۔

بھارتی ٹیم دورۂ پاکستان کے مجوزہ شیڈول کے مطابق پانچ جنوری کو پاکستان پہنچے گی اور سات سے نو جنوری تک لاہور میں ایک تین روزہ میچ کھیلے گی۔

تیرہ جنوری سے سترہ جنوری تک لاہور میں پہلا ٹیسٹ کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ اکیس سے پچیس جنوری تک فیصل آباد میں ہوگا۔ بھارتی ٹیم اپنا تیسرا ٹیسٹ انتیس جنوری سے دو فروری تک کراچی میں کھیلے گی۔

ون ڈے سیریز کا آغاز آٹھ فروری کو پشاور میں میچ سے ہوگا۔ جبکہ دوسرا میچ بارہ فروری کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ تیسرا میچ پندرہ تاریخ کو لاہور میں جبکہ چوتھا اٹھاہر فروری کو ملتان میں ہو گا۔ سیریز کا آخری میچ بیس تاریخ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد