سخت سکیورٹی میں تیسرا ون ڈے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کراچی میں ہونے والے تیسرے ایک روزہ میچ کے لیے (جو جمعرات کو یعنی آج برطانیہ کے وقت کے مطابق چھ بجے شروع ہو گا) سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ نیشنل سٹیڈیم اور اس ہوٹل کو جہاں انگلینڈ کی ٹیم ٹھہری ہوئی ہے تقریباً تین ہزار نیم فوجی دستوں اور پولیس والوں نے گھیرا ہوا ہے۔ شدت پسندی اور فرقہ وارانہ تشدد کی وجہ سے سن 2001 سے لے کر آج تک کسی بھی غیر ملکی ٹیم نے کراچی میں کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔ انگلینڈ نے بھی حالیہ دورے میں کراچی میں ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کیا تھا لیکن پھر ایک روزہ میچ کے لیے حامی بھر لی۔ حالیہ سیریز میں انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ابھی تک دو ایک روزہ میچ ہوئے ہیں جس میں سے ایک انگلینڈ نے جبکہ ایک پاکستان نے جیتا ہے۔
دریں اثناء کراچی کے ایک روزہ میچ میں شاہد آفریدی کی واپسی یقینی دکھائی دیتی ہے۔ آفریدی پر پچ کو پاؤں سے خراب کرنے پر ایک ٹیسٹ میچ اور دو ایک روزہ میچوں کی پابندی لگائی گئی تھی۔ تیز بولر شعیب اختر اور اوپنر شعیب ملک بھی پوری طرح فٹ نہیں ہیں۔ انگلینڈ کی طرف سے کیون پیٹرسن کی جگہ وکرم سولنکی کھیلیں گے۔ پیٹرسن پسلی میں چوٹ کے باعث انگلینڈ واپس چلے گئے تھے۔ پاکستان کے کوچ باب وولمر کا کہنا ہے کہ ’پیٹرسن کی غیرموجودگی انگلینڈ کے لیے ایک بڑا دھچکہ ہے کیونکہ وہ ایک خطرناک کھلاڑی ہیں‘۔
’لیکن اس کے باوجود ہمیں انگلینڈ کو آسان نہیں لینا چاہیئے اور سیریز جیتنے کے لیے ہمیں انہیں ہرانا ہے‘۔ پاکستان کے کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ اس شہر میں کھلاڑیوں کی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور ’میرا خیال میں یہاں زیادہ سے زیادہ میچوں کا انتظام ہونا چاہیئے‘۔ |
اسی بارے میں شاہد آفریدی ٹیم میں واپس آگئے12 December, 2005 | کھیل پیٹرسن زخمی ہو کر وطن واپس13 December, 2005 | کھیل سکیورٹی ایک خاتون ہار گئی 13 December, 2005 | کھیل پاکستان دوسرا ون ڈے میچ جیت گیا11 December, 2005 | کھیل انگلینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا10 December, 2005 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||