انگلینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو بیالیس رن سے شکست دے دی ہے۔ اس فتح کے نتیجے میں انگلینڈ کو پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں ایک، صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ انگلینڈ کے 327 رن کے جواب میں پاکستان کی ٹیم سنتالیسویں اوور میں 285 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی دانش کنیریا تھے جو فلنٹوف کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ رانا نوید الحسن ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے سلمان بٹ، محمد یوسف، شعیب ملک اور یونس خان نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ سلمان بٹ 67، محمد یوسف 59، یونس خان 60 جبکہ شعیب ملک 50 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے اینڈریو فلنٹوف اور لیئم پلنکٹ نے تین، تین جبکہ جیمز اینڈرسن، کالنگ وڈ اور ہارمیسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر 327 رن بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے اینڈریو سٹراس، کیون پیٹرسن اور اینڈریو فلنٹاف نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ اینڈریو فلنٹاف 72 جبکہ پال کالنگ وڈ 34 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ اینڈریو سٹراس کو چورانوے رن کی شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی اینڈریو سٹراس 94 رن بنا کر دانش کنیریا کی گیند پر کیچ ہوئے۔ کیون پیٹرسن کو 56 کے انفرادی سکور پر شعیب ملک کی گیند پر کامران اکمل نے سٹمپ کیا۔ میتھیو پرائر 45 رن بنا کر محمد سمیع کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ ٹریسکوتھک نے12 رن بنائے۔ وہ رانا نوید الحسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد سمیع، رانا نوید الحسن، شعیب ملک اور دانش کنیریا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ نے میتھیو پرائر کو پاکستان اے کے خلاف بہتّر رن کی اننگز کھیلنے کے بعد چانس دیا جبکہ این بلیک ویل کو شان یوڈ ل پرفوقیت دی گئی۔ لیئم پلنکٹ انگلینڈ کے ’سپر سب‘ کھلاڑی بنے۔ پاکستان کی ٹیم میں جہاں یونس خان کی واپسی ہوئی وہیں آل راؤنڈر عبدالرزاق بھی دوبارہ ٹیم کا حصہ بن گئے۔ وہ چوٹ کے سبب انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ پاکستان ٹیم میں آف سپنر ارشد خان کو ’سپر سب‘ کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کیا گیا۔ پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کی ٹیم | اسی بارے میں ’جیت کے لیےمحنت کرناہوگی‘09 December, 2005 | کھیل پرائر اوپننگ کے لیے پر امید08 December, 2005 | کھیل ’انگلینڈ پراب نفسیاتی دباؤ ہوگا‘ 07 December, 2005 | کھیل وان ایک روزہ میچوں سے باہر06 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||