BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وان ایک روزہ میچوں سے باہر
مائیکل وان
بھارت کے دورے سے قبل چوٹ کے ٹھیک ہونے کی امید
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل وان گٹنے میں تکلیف کی وجہ سے پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں حصہ نہیں لیں گے۔

وان اس وقت انگلینڈ میں ہیں اور جمعہ کو ان کا آپریشن متوقع ہے۔ انگلینڈ کے سپنر ایشلے جائلز بھی علاج کے لیے واپس آ گئے ہیں۔ جائلز کے کولہے کا بدھ کو آپریشن ہوگا۔

وان کو پاکستان کے خلاف سیریز کے آغاز میں پریکٹس کے دوران گھٹنے میں چوٹ لگی تھی۔ انہوں نے پہلے ٹیسٹ میں حصہ نہیں لیا تھا اور دورے کے دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی وہ تکلیف میں تھے۔

مائیکل وان کی غیر موجودگی میں مارکس ٹریسکاتھک ٹیم کی کپتانی کریں گے اور این بیل بحیثیت بلّے باز وان کی جگہ پوری کرنے کے لیے پاکستان میں رکیں گے۔ پہلے گیارہ کھلاڑیوں میں شمولیت کے لیے این بیل اور وکرم سولنکی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

مارکس ٹریسکاتھک پانچ ایک روزہ میچوں میں انگلینڈ کی کپتانی کر چکے ہیں۔ ان میں سے تین میچوں میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

این بیل آٹھ ایک روزہ میچوں میں حصہ لے چکے ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ سکور پچھتر ہے جو انہوں نے ہرارے میں زمبابوے کے خلاف بنایا تھا۔

وان نے امید ظاہر کی ہے کہ فروری میں بھارت کے دورے سے قبل ان کی چوٹ ٹھیک ہو جائے گی۔

اسی بارے میں
مائیکل وان کی وطن واپسی
04 December, 2005 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد