ون ڈے میچوں کیلیے ٹیم کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے لاہور میں دس اور بارہ دسمبر کو ہونے والے پہلے اور دوسرے ایک روزہ میچوں کے لیے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اس ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ ٹیسٹ ٹیم میں شامل مشتاق احمد، حسن رضا اور عاصم کمال کو ایک روزہ میچ کے لیے ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ عبدالرزاق، یاسر عرفات اور یاسر حمید کو شامل کیا گیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین وسیم باری کا کہنا ہے کہ عبدالرزاق مکمل طور پر فٹ ہو چکے ہیں اور ایک روزہ میچز میں ان کی کارکردگی ہمیشہ اچھی رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچوں میں بھی ان کی کمی محسوس ہوئی اور امید ہے کہ اب ایک روزہ میچوں میں وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ آل راؤنڈر یاسر عرفات کو ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ وسیم باری نے یہ بتائی کہ یاسر عرفات ایک ٹیلنٹڈ نوجوان کھلاڑی ہیں اور ڈومیسٹک کرکٹ میں زبردست کاکردگی دکھا چکے ہیں اور ان کی اسی کارکردگی کی بناء پر انہیں ایک روزہ سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹیسٹ ٹیم میں جگہ حاصل نہ کر سکنے والے افتتاحی بلے باز یاسر حمید کی ون ڈے سکواڈ میں شمولیت کی بابت وسیم باری کا کہنا تھا کہ’یاسر حمید ایک اچھے بیٹسمین ہیں اور انہیں ہم ایک اور موقع دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو منوا سکیں‘۔ آئی سی سی کی جانب سے ایک ٹیسٹ اور دو ون ڈے کھیلنے پر پابندی کے سبب شاہد آفریدی تو ٹیم کا حصہ نہیں بن سکتے البتہ دو ون ڈے میچوں کے بعد بقیہ تین میچوں کے لیے جو ٹیم منتخب ہو گی اس میں ان کے شامل ہونے کے کافی امکانات ہیں۔ یونس خان جو کہ اپنے بھائی کی وفات کے سبب تیسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے ون ڈے سکواڈ میں شامل ہیں۔ دو ایک روزہ میچوں کے لیے ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ انضمام الحق، محمد یوسف، یونس خان، سلمان بٹ، شعیب ملک، عبدالرزاق، کامران اکمل، ارشد خان، یاسر عرفات، رانا نوید الحسن، شعیب اختر، محمد آصف، یاسر حمید، محمد سمیع، دانش کنیریا۔ سلیکشن کمیٹی نے باغ جناح لاہور میں سات دسمبر کو ہونے والے وارم اپ میچ کے لیے بھی پیٹرنز الیون ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل اس ٹیم کی کپتانی عبدالرزاق کریں گے۔ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ عبدالرزاق، رفعت اللہ، اشعر زیدی، یاسر حمید، بازید خان، فیصل اقبال، یاسر عرفات، عمران طاہر، ذوالقرنین حیدر(وکٹ کیپر)، راؤ افتخار، محمد خلیل، آغا صابر،طاہر خان اور ریاض آفریدی۔ | اسی بارے میں ’اصل فرق شعیب اختر ثابت ہوئے‘03 December, 2005 | کھیل لاہور: پاکستان کی ڈرامائی فتح03 December, 2005 | کھیل جو اچھا کھیلے وہی ’سکندر‘02 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||