BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 03 December, 2005, 05:21 GMT 10:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لاہور: پاکستان کی ڈرامائی فتح
انضمام الحق
پاکستانی کپتان انضمام الحق ٹرافی کے ہمراہ
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نےانگلینڈ کو ایک اننگز اور سو رن سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز 0۔2 سے جیت لی ہے۔

لاہور ٹیسٹ کا آخری دن انتہائی ڈرامائی رہا۔ کھانے کے وقفے تک ایسا معلوم ہو رہا تھا کہ انگلش بلے باز باآسانی میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ تاہم لنچ کے فوراً بعد دانش کنیریا اور شعیب اختر کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان نے صرف 43 رن کے عوض انگلینڈ کے 8 کھلاڑی آؤٹ کر کے میچ جیت لیا۔

محمد یوسف کو ان کی ڈبل سنچری پر مین آف دی میچ اور پاکستانی کپتان انضمام الحق کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے شعیب اختر نےا کہتر رن دے کر پانچ جبکہ دانش کنیریا نے باون رن دے کر چار کھلاڑی آؤٹ کیے۔ دانش کنیریا نے سات گیندوں میں تین انگلش کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دانش کنیریا نے لنچ کے فوراً بعد تین وکٹیں حاصل کیں

انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی میتھیو ہوگارڈ تھے جو دانش کنیریا کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ شان یوڈل نے 25 رن بنائے۔ وہ محمد سمیع کی گیند پر سلپ میں کیچ ہوئے۔ پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے لیئم پلنکٹ بغیر کوئی رن بنائے شعیب اختر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ یہ اننگز میں شعیب کی پانچویں وکٹ تھی۔ اس سے قبل گیرئیٹ جونز کو بھی شعیب اختر نے ایل بی ڈبلیو کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے این بیل اور پال کالنگ وڈ نے نصف سنچریاں بنائیں۔این بیل 92 رن بنا کر شعیب اختر کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ کالنگ وڈ 80 کے انفرادی سکور پر دانش کنیریا کی تیسری وکٹ بنے۔ اینڈریو فلنٹاف کوئی رن نہ بنا سکے۔انہیں بھی کنیریا نے بولڈ کیا۔ کیون پیٹرسن ایک رن بنا کر دانش کنیریا کا پہلا شکار بنے۔

میچ کے آخری دن این بیل اور پال کالنگ وڈ نے اننگز کا آغاز 121 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تھا اور ان دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 175 رن کی شراکت ہوئی۔

شعیب اختر نےدوسری اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں

یاد رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں انگلینڈ کے 288 رنز کے جواب میں 636 رنز سکور کر کے انگلینڈ پر 348 رنز کی سبقت حاصل کی تھی۔

پاکستان کی ٹیم: انضمام الحق( کپتان)، شعیب ملک۔ سلمان بٹ۔ عاصم کمال۔محمد یوسف۔ حسن رضا۔ کامران اکمل۔شعیب اختر۔ محمد سمیع۔ رانا نویدالحسن اور دانش کنیریا۔

انگلینڈ کی ٹیم: مائیکل وان ( کپتان)، مارکس ٹریسکوتھک۔ ای این بیل۔ کیون پیٹرسن۔ پال کالنگ ووڈ۔ اینڈریوفلنٹوف۔ گیرائنٹ جونز۔ سٹیو ہارمیسن۔ میتھیو ہوگرڈ ۔ شان یوڈل اور لیئم پلنکٹ۔

66میچ کا چوتھا دن
66پلیئرآف دی ڈے
جو اچھا کھیلے وہی ’سکندر‘
66انضمام کا سنگِ میل
انضمام الحق نےآٹھ ہزار رن بنا لیے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد