BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 07 December, 2005, 15:09 GMT 20:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’انگلینڈ پراب نفسیاتی دباؤ ہوگا‘

عبدالرزاق
ایک روزہ سیریز میں پاکستان کی جیت کے امکانات کافی واضح ہیں
انگلینڈ کرکٹ ٹیم سے ایک وکٹ سے فتح حاصل کرنے والی پاکستان اے کرکٹ ٹیم کے کپتان عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کواس شکست کے سبب نفسیاتی دباؤ کا سامنا ہوگا کیونکہ وہ پاکستان کی ایک نوجوان اور کم تجربہ کار ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے ہارے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز جیتنے سے پاکستانی ٹیم کو پہلے ہی ذہنی طور پر برتری حاصل ہے اور پھر اس جیت نے اس برتری میں یقیناً اضافہ کیا ہو گا لہذا ایک روزہ سیریز میں پاکستان کی جیت کے امکانات کافی واضح ہیں۔

عبدالرزاق کافی عرصے ان فٹ رہنے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس میچ میں کافی عرصے کے بعد پانچ اوورز کرائے اور پورے ِردھم سے بالنگ کی۔

عبدالرزاق نے کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ ایک روزہ سیریز کے لیے وہ پلئنگ الیون میں شامل ہوں گے کیونکہ وہ کئی سالوں سے ٹیم کا باقاعدہ حصہ ہیں اور انہوں نے ہمیشہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میچ میں انہوں نے اپنی ذاتی کارکردگی سے زیادہ اپنے کھلاڑیوں پر توجہ دی اور ان کی ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں نے بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کیونکہ وہ کافی عرصے کے بعد کھیل رہے ہیں اس لیے انہوں نے اس میچ کو ایک پریکٹس میچ کے طور پر لیا۔

عبدالرزاق اس جیت پر بہت خوش تھے انہوں نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کی بہت زیادہ تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ ’پہلے ان کی ٹیم نے بہت اچھی بالنگ اور فیلڈنگ کی اور اس سلو وکٹ پر انگلینڈ کی ٹیم کو بہت زیادہ سکور کرنے سے روکا۔ اس کے بعد ہمارے بیٹس مین بھی اچھا کھیلے خاص طور پر بازید خان نے تو کمال کی بیٹنگ کی‘۔

عبدالرزاق کے بعد انگلینڈ ٹیم کے اوپنگ بیٹسمین اینڈرو سٹراس پریس کانفرنس کے لیے آئے۔ سٹراس نے اس میچ میں ٹریسکوتھک کے نہ کھیلنے کی وجہ سے کپتانی کی۔

سٹراس نے اس تاثر کو غلط کہا کہ اس شکست سے ان کی ٹیم پر کوئی نفسیاتی دباؤ ہو گا جس کا اثر ایک روزہ سیریز کے نتائج پر پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’اہم بات یہ ہے کہ بدھ کے میچ میں ہماری ٹیم کے تین سینئر کھلاڑی ٹریسکوتھک، فلنٹوف اور ہارمیسن نہیں کھیلے اور جب ہم اپنی پوری قوت کے ساتھ ایک روزہ سیریز کے لیے میدان میں اتریں گے تو زیادہ بہتر کھیل پیش کریں گے‘۔

اپنی ذاتی کارکردگی کے بارے میں سٹراس کا کہنا تھا کہ وہ دس دن کے تعطل کے بعد کھیلے اور انہیں سیٹ ہونے کے لیے کچھ پریکٹس درکار تھی۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایک روزہ سیریز سے پہلے ایک اور پریکٹس میچ مل جاتا تو ان کے لیے بہتر ہوتا۔ سٹراس بدھ کے میچ میں صرف پانچ رنز بنا سکے۔

اسی بارے میں
عبدالرزاق مین آف دی میچ
29 November, 2003 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد