عبدالرزاق پہلے ٹیسٹ سے باہر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عبدالرزاق کہنی کی تکلیف کے سبب انگلینڈ کےخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ ان کی انجری خطرناک نہیں ہے لیکن ڈاکٹرز نے انہیں دو تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ چیف سلیکٹر وسیم باری کے مطابق عبدالرزاق پہلےٹیسٹ کے سولہ ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے پہلے ٹیسٹ کےلیے سولہ رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی ہے۔ لیگ اسپنر مشتاق احمد اور مڈل آرڈر بیٹسمین حسن رضا کافی عرصے کے بعد سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ حتمی ٹیم کا اعلان سنیچر کو متوقع ہے۔ کھلاڑیوں میں انضمام الحق ( کپتان) شعیب ملک، شاہد آفریدی، سلمان بٹ، عاصم کمال، حسن رضا، محمد یوسف، یونس خان، کامران اکمل، محمد سمیع، شعیب اختر، شبیراحمد، رانا نوید الحسن، عمر گل، مشتاق احمد اور دانش کنیریا شامل ہیں۔ | اسی بارے میں شعیب اختر کی ٹی وی چینل کودھمکی26 October, 2005 | کھیل کرکٹ بہترین مرہم ہے: انضمام الحق25 October, 2005 | کھیل انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی25 October, 2005 | کھیل انگلینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان پر روانہ25 October, 2005 | کھیل ’اوپننگ کا مسئلہ حل کر سکتا ہوں‘23 October, 2005 | کھیل آخر گیٹنگ کو معافی مانگنا پڑی03 October, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||