کرکٹ بہترین مرہم ہے: انضمام الحق | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ایک سنسنی خیز کرکٹ سیریز زلزلے کے بعد کی صورتحال سے لوگوں کا دھیان بٹانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ کرکٹ کا کھیل بہترین مرہم ہے اور ہمیں امید ہے کہ دونوں ٹیمیں اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعے زلزلے سے پیدا ہونے والے زخموں کو کسی حد تک بھرنے میں کامیاب ہو سکیں گی‘۔ انہوں نے کہا کہ’ اگرچہ جانی نقصان کا ازالہ نہیں کیا جا سکتا تاہم میں برطانوی ٹیم کی جانب سے لوگوں کی مسکراہٹ واپس لانے کی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہوں‘۔ برطانوی کپتان مائیکل وان نے کہا تھا کہ ان کی ٹیم مدد کی بھرپور کوشش کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ لوگ پاکستان میں کرکٹ کے دیوانے ہیں اور اس دورے کے ذریعے ہمیں امید ہے کہ ہم ان کی زندگی میں کچھ خوشی واپس لا سکتے ہیں‘۔ برطانوی ٹیم کے دورے کا آغاز پاکستان کرکٹ بورڈ پیٹرنز الیون کے خلاف ایک تین روزہ میچ سے ہو گا جو کہ اکتیس اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ | اسی بارے میں انگلینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان پر روانہ25 October, 2005 | کھیل ’اوپننگ کا مسئلہ حل کر سکتا ہوں‘23 October, 2005 | کھیل قومی کیمپ کے ممکنہ کھلاڑی19 October, 2005 | کھیل شعیب اختر انگلینڈ کے خلاف ٹیم میں؟ 17 October, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||