شعیب اختر کی ٹی وی چینل کودھمکی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایک بھارتی اسپورٹس چینل پر اپنے بارے میں کہے گئے نامناسب ریمارکس پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کی دھمکی دی ہے۔ ای ایس پی این اسٹار اسپورٹس کے پروگرام اسپورٹس سینٹر کے میزبان دارین شاہدی نے پیر کی شب شعیب اختر کے تاخیر سے کیمپ میں آنے کی رپورٹ دیتے ہوئے ایک محاورہ استعمال کیا جو نامناسب تھا۔ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ اپنے بارے میں یہ محاورہ سن کر سکتے میں آگئے۔ بعد میں ان کے کئی پرستاروں نے بھی فون کرکے اپنی ناراضگی ظاہر کی۔ شعیب اختر کا کہنا ہے تنقید اپنی جگہ لیکن شائستگی کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے۔ان کا کہنا ہے کہ ای ایس پی این اسٹار اسپورٹس اس حرکت پر ان سے معافی مانگے ورنہ وہ اس کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرینگے۔ شعیب اختر نے اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان سے بات کی ہے اور ان سے اس معاملے میں مدد مانگی ہے۔ |
اسی بارے میں قومی کیمپ کے ممکنہ کھلاڑی19 October, 2005 | کھیل انگلینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان پر روانہ25 October, 2005 | کھیل کرکٹ بہترین مرہم ہے: انضمام الحق25 October, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||