’پاکستان میں جیت مشکل ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ کے بیٹسمین اینڈریو سٹراس نے کہا ہے کہ اس موسم سرما میں پاکستان اور بھارت سے جیت ایشز سیریز میں جیت کے برابر ہو گی۔ اینڈریو سٹراس نے کہا کہ پاکستان کے دورے کو آسان نہیں لیا جا سکتا کیونکہ پاکستان اور بھارت میں جیتنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ اینڈریو سٹراس نے کہا کہ پاکستان میں جیتنے کے لیے ٹیم کو مکمل توجہ سے کھیلنا پڑے گا۔ ایشز سیریز کے دوران دو سینچریاں سکور کرنے والے اینڈریو سٹراس کے لیے ایشز سیریز کی ان کی زندگی کے خوشگوار یادوں میں سے ایک ہے لیکن ان کا کہنا کہ ہمیشہ ایشز سیریز کی جیت پر اکتفا نہیں کیا جاسکتا۔ سٹراس نے کہا کہ انگلینڈ کو دنیا کی نمبر ون ٹیم بننے میں کچھ وقت لگے گا لیکن موسم سرما میں پاکستان اور بھارت کے دورے اس سلسلے کی اہم کڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا نے دنیا کی ہر ٹیم اس کے گھر میں شکست دی ہے اور انگلینڈ کو نمبر ون ٹیم بننے کے لیے یہ سب کچھ کرنا ہو گا۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم 26 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جہاں وہ تین ٹیسٹ میچ اور پانچ ایک روزہ میچ کھیلے گی۔ اس کے بعد فروری میں انگلینڈ ٹیم انڈیا کا دورہ کرے گی اور پھر گرمیوں میں سری لنکا اور پاکستان کی ٹیم انگلینڈ آ کر کھیلے گی۔ اس کے بعد مائیکل وان کی ٹیم 2006 میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جہاں وہ ایشز کو اپنے پاس ایک مرتبہ پھر رکھنے کی کوشش کرے گی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||