دورہ پاکستان کیلیے برطانوی ٹیم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی سلیکشن کمیٹی نے دورہ پاکستان کیلیے سترہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ برطانوی ٹیم میں چار ایسے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جنہوں نے اس سے قبل انگلینڈ کی جانب سے ایک بھی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا ہے۔ ان کھلاڑیوں میں ہمپشائر کاؤٹنی کے چھتیس سالہ سپن بالر شان ادال بھی شامل ہیں۔ ادال کے علاوہ ہمپشائر کے ہی کرس ٹریملٹ، وارکشائر کے ایلکس لاؤڈن اور سسیکس کے میٹ پرائر بھی سترہ رکنی سکواڈ میں شامل ہیں۔ میٹ پرائر بطور متبادل وکٹ کیپر جبکہ شان ادال گیرتھ بیٹی کی جگہ بطور متبادل سپن بالر برطانوی ٹیم کے ہمراہ جائیں گے۔ فاسٹ بالر جیمز اینڈرسن بھی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ برطانوی ٹیم میں چھتیس سالہ شان ادال کی حیران کن شمولیت پر برطانوی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ڈیوڈ گریوینی کا کہنا تھا کہ’ ادال بہت عرصے سے کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ سپنر اس عمر میں بھی اچھا کھیل پیش کرتے ہیں اور اعدادوشمار سے ظاہر ہوگا کہ ادال ایک پرفارمنس بالر ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم انہیں بھیجنا چاہتے ہیں‘۔ توقعات کے عین مطابق ایشز جیتنے والی برطانوی ٹیم کے تمام بارہ کھلاڑی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ زخمی برطانوی بالر سائمن جونز کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈیرن گاف کو انگلینڈ کے ون ڈے سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ برطانوی فاسٹ بالر سٹیو ہارمیسن کی کاؤنٹی ڈرہم کے بیس سالہ بالر لیئم پلنکٹ ٹیم میں شامل ہیں۔ وکرم سولنکی کو بھی ون ڈے میں کارکردگی دکھانے کا مزید ایک موقع دیا گیا ہے۔ برطانوی ٹیم چھبیس اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی جبکہ پہلا ٹیسٹ میچ بارہ اکتوبر سے ملتان میں شروع ہوگا۔ جبکہ ون ڈے سیریز کا افتتاحی میچ دس دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ: مائیکل وان، جیمز اینڈرسن، این بیل، پال کالنگ وڈ، اینڈریو فلنٹاف، ایشلے جائلز، سٹیو ہارمیسن، میتھیو ہوگارڈ، گیریئنٹ جونز، سائمن جونز، ایلکس لاؤڈن، کیون پیٹرسن، میتھیو پرائر، اینڈریو سٹراس، کرس ٹریملٹ، مارکس ٹریسکوتھک، شان ادال انگلینڈ ون ڈے سکواڈ: مائیکل وان، جیمز اینڈرسن، پال کالنگ وڈ، اینڈریو فلنٹاف، ایشلے جائلز، سٹیو ہارمیسن، گیریئنٹ جونز، سائمن جونز، کیون پیٹرسن، میتھیو پرائر، اینڈریو سٹراس، کرس ٹریملٹ، مارکس ٹریسکوتھک، لیئم پلنکٹ، وکرم سولنکی |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||