BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 09 December, 2005, 16:55 GMT 21:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’جیت کے لیےمحنت کرناہوگی‘

انضمام الحق
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم ایک تجربہ کار اور بڑی ٹیم ہے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ اگر چہ پاکستان کی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز جیتنے سے اعتماد حاصل ہوا ہے لیکن ایک روزہ سیریز میں جیت آسان نہیں جیتنے کے لیے بہت محنت کرنا ہو گی۔

یہ بات انہوں نے ایک روزہ سیریز سے پہلے کی جانے والی ایک پریس کانفرنس میں کہی۔

انضمام کے علاوہ انگلینڈ ٹیم کے کپتان مارکس ٹریس کوتھک نے بھی پریس کانفرنس کی۔

انضمام الحق نے کہا کہ’ایک روزہ کرکٹ ٹیسٹ کرکٹ سے مختلف ہوتی لہذا یہ کہنا کہ ٹیسٹ میچز جیتنے کے بعد ہم آسانی سے ایک روزہ میچز بھی جیت جائیں گے درست نہیں‘۔

ان کے بقول’انگلینڈ کی ٹیم ایک تجربہ کار اور بڑی ٹیم ہے اور ایسی ٹیم کسی وقت بھی کم بیک کر کے حریف ٹیم کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے اس لیےمیں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ ہم یہ سیریز جیت لیں گے‘۔

انضمام جنہوں نے ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے پہلے متعدد بار انگلینڈ کی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا تھا۔ ٹیسٹ سیریز جیتنے کے باوجود انہوں نے انگلینڈ کی ٹیم کو ایک روزہ سیریز کے لیے فیورٹ کہا تاہم ایسا کہتے ہوئے وہ مسکرائے ضرور۔

انضمام الحق نے تسلیم کیا کہ پہلے دو ایک روزہ میچوں میں شاہد آفریدی کی کمی محسوس کی جائے گی کیونکہ وہ ناصرف اچھے بیٹسمین ہیں بلکہ اچھے بالر بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شعیب ملک کوپہلے ون ڈے میں شامل کیا جا سکتا ہے تاہم یہ ان پر بھی منحصر ہے کیونکہ وہ تین دن میں آسٹریلیا جا کر واپس آئے ہیں اور اگر وہ کھیل سکے تو انہیں ضرور ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

 انضمام الحق نے تسلیم کیا کہ پہلے دو ایک روزہ میچوں میں شاہد آفریدی کی کمی محسوس کی جائے گی کیونکہ وہ ناصرف اچھا بیٹس مین ہیں بلکہ اچھے بالر بھی ہیں۔

انضمام نے کہا کہ لگاتار تین ٹیسٹ کھیل کراگر چہ کھلاڑی کچھ تھک گئے تھے لیکن کچھ دن کا وقفہ ملنے سے دوبارہ چارج ہو گئے ہیں۔

یہ ایک روزہ سیریز سپر سب کے قانون کے ساتھ کھیلی جا رہی ہے جس کے تحت بارہواں کھلاڑی بھی وقت ضرورت بالنگ یا بیٹنگ کر سکتا ہے۔

انضمام نے کہا کہ اس قانون کے تحت میچ کھیلنے کے بعد ہی اندازہ ہو سکے گا کہ اس سے فائدہ ہوتا ہے یا نقصان۔

سنیچر کو ہونے والا یہ میچ خلاف معمول صبح گیارہ بجے شروع گا اور شام سات بجے ختم ہوگا۔ اس لیے آخری چند گھنٹوں کا کھیل فلڈ لائٹس میں ہو گا۔

انضمام کے بقول میچ کے اس اوقات سے اگرچہ فائدہ ہو گا اور صبح کے وقت ہوا میں موجود نمی سے بچا جا سکے گا لیکن پھر بھی آخری گھنٹے میں ہونے والی نمی سے فیلڈنگ کرنے والی ٹیم کو مشکلات ہو سکتی ہیں اس لحاظ سے ٹاس کچھ کردار ادا کر سکتا ہے۔

ٹریسکو تھک نے کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ ہم ایک روزہ سیریز جیت لیں گے

مائیکل وان انجری کے سبب انگلینڈ واپس روانہ ہو چکے ہیں ان کی جگہ ٹریسکوتھک انگلینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ٹریسکوتھک کا کہنا ہے کہ’اگرچہ ٹیسٹ سیریز ہارنا ہماری ٹیم کے لیے مایوس کن ہے لیکن ہم پر امید ہیں کہ ہم ایک روزہ سیریز جیت لیں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ’اگرچہ دوسرے ملک میں ایک اچھی ٹیم کے خلاف جیتنا قدرے مشکل ہوتا ہے تاہم ہم اپنی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کریں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس بات سے بھی آگاہ ہیں کہ آئی سی سی کی رینکنگ میں ٹاپ چھ ٹیموں میں رہنے کے لیے بھی انہیں اس سیریز میں کامیابی حاصل کرنا
ہوگی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سیریز جیت کر وہ اپنی بہتر رینکنگ برقرار رکھنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

66ریکارڈ ساز انضمام
انضمام نےمیانداد کا ریکارڈ برابر کر دیا
66انضمام کیلیے5 لاکھ
پی سی بی کی جانب سے انضمام کے لیے انعام
66’میں کپتان بن گیا‘
کرکٹ چھوڑنے لگا تھا مگر۔۔۔: انضمام
66انضمام کا سنگِ میل
انضمام الحق نےآٹھ ہزار رن بنا لیے
66سنچریز ریکارڈ کے بعد
انضمام کو سنچریز ریکارڈ کے بعد ایک انتظار ہے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد