انضمام الحق کو کس کا انتظار ہے؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں بنانے کا جاوید میانداد کا ریکارڈ کو اپنے نام کرنے کے بعد اب ان کے سب سے زیادہ رنز کے ریکارڈ کی طرف بڑھ رہے ہیں لیکن انہیں ابھی جاوید بھائی کی مبارکباد کا انتظار ہے۔ لاہور ٹیسٹ کے چوتھے دن کے اختتام پر انضمام الحق نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی صورت میں ان کا جاوید میانداد سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ جب انضمام الحق سے پوچھا گیا کہ کیا میانداد نے آپ کو اہم سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دی ہے؟ تو پاکستانی کپتان نے ہنستے ہوئے جواب دیا’ان کی مبارکباد کا انتظار ہے‘۔ انضمام الحق کم روشنی کے سبب ہر روز کئی اوورز کے ضائع ہونے سے پریشان ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی چھ روزہ ٹیسٹ کی تجویز کو انضمام الحق قابل عمل قرار دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ چھ روزہ ٹیسٹ میں لازمی نتیجہ آئے گا جو خوش آئند بات ہے۔ چند سال پہلے تک نتیجہ نہ آنے کے سبب ٹیسٹ کرکٹ میں لوگوں کی دلچسپی ختم ہورہی تھی لیکن اب لوگ دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی لے رہے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ ٹیسٹ میچز نتیجہ خیز ثابت ہورہے ہیں۔ | اسی بارے میں انضمام الحق کے آٹھ ہزار رن02 December, 2005 | کھیل کرکٹ چھوڑنے لگا تھا: انضمام25 November, 2005 | کھیل پاکستان کے تاریخ ساز انضمام24 November, 2005 | کھیل انضمام الحق کے لیے پانچ لاکھ کا انعام24 November, 2005 | کھیل ’انضمام کا رن آؤٹ متنازعہ تھا‘21 November, 2005 | کھیل انضمام نےمیانداد کا ریکارڈ برابرکردیا21 November, 2005 | کھیل فیصل آباد: انضمام الحق رن آؤٹ21 November, 2005 | کھیل انضمام الحق، پلئر آف دی ڈے کیوں؟21 November, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||