BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 21 November, 2005, 04:38 GMT 09:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فیصل آباد: انضمام الحق رن آؤٹ
انضمام الحق
انضمام الحق نے ایک مرتبہ پھر ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا
انگلینڈ کے خلاف فیصل آباد ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے6 وکٹ کے نقصان پر385 رن بنائے۔

انضمام الحق 109 رنز بنا کر سٹیو ہارمیسن کے ایک تھرو سے بچنے کی کوشش میں رن آؤٹ ہو گئے۔

پیر کو آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی شاہد آفریدی تھے جو 85 گیندوں پر چھ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 92 رنز بنا کر ہوگرڈ کی گیند پر ٹریسکوتھک کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔انضمام اور آفریدی کی شراکت میں 145 رن بنے۔

اس وقت کامران اکمل اور رانا نوید الحسن کھیل رہے ہیں۔

میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میں ناکام رہنے والے محمد یوسف نے اس مرتبہ بہتر بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ وہ اٹھہّتر رن بنا کر این بیل کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ انضمام الحق اور محمد یوسف کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے ایک سو اٹھائیس رن کی شراکت داری ہوئی۔

محمد یوسف 78 رن بنا کر آؤٹ ہوئے

پاکستان کے آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی شعیب ملک تھے۔ چار کے انفرادی سکور پر ان کی اننگز کا خاتمہ ہوگارڈ کی گیند پر فلنٹوف نے ایک شاندار کیچ لے کر کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک اور سلمان بٹ نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور صرف تیرہ اووروں میں پچاس رن کی شراکت مکمل کر لی۔ سلمان بٹ چھبیس کے انفرادی سکور پر سٹیو ہارمیسن کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔پاکستان کے آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی یونس خان تھے۔ انہیں فلنٹوف کی گیند پر پیٹرسن نے کیچ کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے فلنٹوف، ہارمیسن اور این بیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ہوگرڈ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

پاکستان نے پہلے ٹیسٹ کے بعد ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ شبیر احمد کی جگہ رانا نوید الحسن کو اور حسن رضا کی شاہد آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے لیے ان کے کپتان مائیکل وان ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

پاکستان کو اس سیریز میں ایک ۔ صفر کی برتری حاصل ہے۔ تین میچوں کی سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔

برطانوی بالروں نے لنچ سے قبل تین وکٹیں حاصل کیں

میچ سے پہلے کہا گیا تھا کہ وکٹ پر گھاس زیادہ ہے جو زیادہ رنز بنانے کے لیے مثبت ثابت ہوگی۔ سِیم بولروں کے لیے یہ وکٹ مشکل ہوگی، لہذا شائقین کی زیادہ تر توقعات پاکستانی سپنر دانش کنیریا سے وابستہ ہوں گی۔

پاکستان کی ٹیم
انضمام الحق، سلمان بٹ، شعیب ملک، محمد یوسف، یونس خان، دانش کنیریا، محمد سمیع، شعیب اختر، کامران اکمل، رانا نوید الحسن اور شاہد آفریدی۔

انگلینڈ کی ٹیم
مائیکل وان، مارکس ٹریسکوتھک، این بیل، اینڈریو سٹراس، اینڈریو فلنٹاف، کیون پیٹرسن، ایشلے جائلز، گرائنٹ جونز، سٹیو ہارمیسن، میتھیو ہوگارڈ اور شان اڈل۔

اسی بارے میں
سلمان بٹ سےسیکھیں
19 November, 2005 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد