مائیکل وان، فٹ ہونے کیلیے پرامید | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اے کے خلاف لاہور کے سہ روزہ میچ میں گھٹنے کی تکلیف کے سبب پہلے ٹیسٹ سے باہر ہونے کے بعد برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل وان کا بقیہ دورے میں فٹ ہوکر ٹیم میں واپس آنا بہت مشکل دکھائی دیتا ہے۔ تاہم انگریز کپتان ابھی مایوس نہیں ہوئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اگلے ہفتے تک اپنی فٹنس کے سلسلے میں حتمی فیصلہ کر سکیں گے۔ مائیکل وان کا کہنا ہے کہ گو کہ ان کے پوری طرح فٹ ہونے کے امکانات بہت کم ہیں لیکن وہ فٹ ہونے کے لیے آخری وقت تک انتظار کریں گے۔ اس سلسلے میں انہوں نے اگلے ہفتے کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔ اگر اس وقت تک وہ فٹ نہ ہوسکے تو انہیں واپس برطانیہ جانا پڑ ے گا۔ مائیکل وان اپنے نائب اور ملتان ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کرنے والے مارکس ٹریسکوتھک کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں اور ان کا کہناہے کہ موجودہ حالات میں پوری ٹیم ٹریسکوتھک کے ساتھ ہے اور وہ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ مائیکل وان نے ٹریسکوتھک پر یہ بات بھی واضح کردی ہے کہ وہ جس طرح چاہیں ٹیم کی قیادت کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ نامناسب ہوگا کہ ٹریسکوتھک کے کام میں کوئی مداخلت کی جائے۔ | اسی بارے میں مائیکل وان زخمی ہوگئے07 November, 2005 | کھیل مائیکل وان آؤٹ، ٹریسکوتھک کپتان10 November, 2005 | کھیل مائیکل وان ، عروج کی داستان رقم11 November, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||