مائیکل وان زخمی ہوگئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل وان کو سہ روزہ میچ کے دوران گھٹنے میں چوٹ لگنے کے سبب ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ وان کو چوٹ اس وقت لگی جب بیٹنگ کے دوران اینڈریو سٹراس کے ساتھ ایک رن مکمل کرنے کی کوشش میں ان کا گھٹنا مڑ گیا۔ ابتدائی طور پر برطانوی ٹیم کے فزیو نے انہیں میدان میں ہی طبی امداد دی اور وہ لنگڑاتے ہوئے میدان سے باہر چلے گئے۔ مائیکل وان کو یہ چوٹ اس وقت لگی ہے جب پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہونے میں صرف پانچ دن باقی ہیں۔ انگلینڈ ٹیم کے چیف میڈیکل افسر پیٹر گریگوری کے مطابق وان کے گھٹنے کی تکلیف پرانی ہے جس کا علاج آپریشن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مرحلے پر انہیں سکین رپورٹ کا انتظار ہے جو منگل تک ملے گی جس کے بعد ہی وان کے مستقبل کا فیصلہ ہو سکے گا۔ فی الحال پہلے ٹیسٹ میں وان کی شرکت مشکوک دکھائی دیتی ہے صورتحال مزید خراب ہوئی تو وہ پوری ٹیسٹ سیریز سے بھی باہر ہوسکتے ہیں۔ اسی تکلیف کے نتیجے میں وہ گزشتہ سال نیوزی لینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔ | اسی بارے میں پاکستان اے کا ہدف 245 رن07 November, 2005 | کھیل میچ کا پہلا دن بالروں کے نام06 November, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||