BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 06 November, 2005, 09:17 GMT 14:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میچ کا پہلا دن بالروں کے نام

گیرائنٹ جونز
گیرائنٹ جونز کو محمد آصف نے بولڈ کیا۔
پاکستان اے اور انگلینڈ کے مابین لاہور میں کھیلے جا رہے سہ روزہ میچ کا پہلا دن بالروں کے نام رہا۔

میچ کے پہلے ہی دن اٹھارہ وکٹیں گریں۔ آج جب میچ ختم ہوا تو پاکستان اے کے آٹھ بیٹسمین 127 رنز پر آؤٹ ہوچکے تھے۔

پاکستان اے کی جانب سے عمران فرحت 13، توفیق عمر 6 ،فیصل اطہر اور ارشد خان صفر، شاہد یوسف 10، منصورامجد 7، امین الرحمن 32 اور کپتان حسن رضا 34 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے میتھیو ہوگرڈ نے39 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایشلے جائلز نے آٹھ گیندوں پر14 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم لاہور میں دورۂ پاکستان کے دوسرے سہ روزہ میچ میں بھی بیٹسمینوں کی مایوس کن کارکردگی کے سبب صرف 126 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

فاسٹ بولر محمد آصف نے باغ جناح کی تیز وکٹ سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئےصرف 62 رنز کے عوض7 وکٹیں حاصل کیں۔ نویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے شان یوڈیل 23 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

مائیکل وان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن محمد آصف اور شاہد نذیر کی عمدہ بولنگ کے نتیجے میں انگلش ٹیم کے سات کھلاڑی کھانے کے وقفے پر صرف 76 رنز پر آؤٹ ہو چکے تھے۔

پنڈی کے نان فرسٹ کلاس میچ میں بھی مہمان بیٹسمینوں کو بڑا اسکور کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اوپنرز اینڈریو اسٹراس 5 اور مارکس ٹریسکوتھک 8 رنز بناکر شاہذ نذیر اور محمد آصف کا شکار بنے۔ دونوں وکٹیں 13 رنز پر گریں جس کے بعد مڈل آرڈر بیٹنگ بھی باغ جناح کی تیز وکٹ پر محمد آصف اور شاہد نذیر کی بولنگ کے سامنے حوصلہ ہارگئی۔

شاہد نذیر نے کیون پیٹرسن کو 4 رنز پر وکٹ کیپر امین الرحمن کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ اس وقت انگلینڈ کا اسکور 34 تھا۔ اسی اسکور پر کپتان مائیکل وان 17 رنز بناکر محمد آصف کی گیند پر سلپ میں شاہد یوسف کو کیچ دے بیٹھے۔

40 کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی مزید دو وکٹیں گریں جب پال کالنگ ووڈ بغیر کوئی رن بنائے محمد آصف کی گیند پر سلپ میں شاہد یوسف کے ہاتھوں کیچ ہوگئے جبکہ گیرائنٹ جونز کو بھی محمد آصف نے بولڈ کیا۔

میزبان ٹیم کو ایک اور اہم کامیابی اس وقت ملی جب 53 کے اسکور پر محمد آصف نے اینڈریو فلنٹوف کو 9 رنز پر ارشد خان کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ ایشلے جائلز21 رنز بناکر محمد خلیل کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ شان یوڈیل کی23 رنز کی اننگز کا خاتمہ محمد آصف نے توفیق عمر کے ہاتھوں کیچ کرا کر کیا۔

محمد آصف نے ہی 18 رنز بنانے والے اسٹیو ہارمیسن کو وکٹ کیپر امین الرحمن کے ہاتھوں کیچ کرا کر انگلینڈ کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ یہ اس اننگز میں ان کی ساتویں وکٹ تھی۔ شاہد نذیر نے دو اور محمد خلیل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ: مائیکل وان ( کپتان )، مارکس ٹریسکوتھک، اینڈریو اسٹراس، کیون پیٹرسن، پال کالنگ ووڈ، اینڈریو فلنٹوف، گیرائنٹ جونز، ایشلے جائلز، شان یوڈیل، میتھیو ہوگرڈ اور اسٹیو ہارمیسن۔

پاکستان اے: حسن رضا( کپتان)، توفیق عمر، عمران فرحت، شاہد یوسف، فیصل اطہر، منصورامجد، امین الرحمن، ارشد خان، محمد آصف، شاہد نذیر اور محمد خلیل۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد