BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 01 November, 2005, 12:28 GMT 17:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میچ کا توازن انگلینڈ کے حق میں

نجف شاہ نے پہلی اننگز میں انگلینڈ کے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
ایشلے جائلز اور لیئم پلنکٹ کی عمدہ بولنگ کے نتیجے میں انگلینڈ کی ٹیم اپنے دورۂ پاکستان کے پہلے میچ میں جیت کے قریب آگئی ہے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ روزہ میچ کے آخری دن چائے کے وقفے پر پی سی بی پیٹرنز الیون کے8 بیٹسمین جیت کے لئے درکار158 رنز کے تعاقب میں88 رنز پرآؤٹ ہوچکے تھے۔ جائلز اور پلنکٹ چار چار وکٹوں پر ہاتھ صاف کرچکے ہیں۔

میچ کے تیسرے اور آخری دن انگلینڈ نے39 رنز6 کھلاڑی آؤٹ پر دوسری اننگز شروع کی اور پوری ٹیم112 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

نوین نمبر پر بیٹنگ کے لئے آنے والے مارکس ٹریسکوتھک38 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پال کالنگ ووڈ نے34 رنز بنائے۔

پی سی بی پیٹرنز الیون کی جانب سے یاسرعرفات نے31 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ پہلی اننگز میں انہوں نے چار کھلاڑی آؤٹ کئے تھے۔

محمد ارشاد کے حصے میں تین وکٹیں آئیں۔ نجف شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میزبان ٹیم کو جیتنے کا سنہری موقع ہاتھ آیا تھا لیکن وقفے وقفے سے گرنے والی وکٹیں اسے جیت کے بجائے شکست کے قریب کرتی چلی گئیں۔

اشعر زیدی اور یاسرحمید کے درمیان پہلی وکٹ کی شراکت میں پچاس رنز بنے ۔ اشعرزیدی26 رنز بناکر پلنکٹ کی گیند پر اینڈرسن کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔
یاسرحمید کو30 رنز پر جائلز کی گیند پر مڈآن پر اسٹراس نے کیچ کیا۔
بازیدخان صرف ایک گیند کے مہمان ثابت ہوئے انہیں جائلز نے ایل بی ڈبلیو کیا۔
ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے کی تگ ودو میں مصروف عاصم کمال بھی بغیر کوئی رن بنائے پلنکٹ کی گیند پر ٹریسکوتھک کو کیچ دے بیٹھے۔

فیصل اقبال2 رنز بناکر پلنکٹ کی گیند پر وکٹ کیپر میٹ پرائر کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

شہزاد ملک کو3 رنز پر جائلز نے بولڈ کیا جبکہ کپتان مصباح الحق کی14 رنز کی اننگز کا خاتمہ ٹریسکوتھک نے پلنکٹ کی گیند پر کیچ کرکے کیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد