ٹریسکوتھک کی سنچری نے بچا لیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی نائب کپتان مارکس ٹریسکوتھک کی شاندار سنچری انگلینڈ کو پاکستان کے دورے کے پہلے میچ میں اس وقت مشکل صورتحال سے بچا لیا جب اس کے چھ بیٹسمین صرف ساٹھ کے اسکور پر پویلین واپس جاچکے تھے۔ مہمان ٹیم نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پی سی بی پیٹرنز الیون کے خلاف سہ روزہ میچ کے پہلے دن کا اختتام 256 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر کیا تو ٹریسکوتھک 124 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے جس میں سولہ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ ان کے ساتھ الیکس لوڈن تین رنز پر کریز پر موجود تھے۔ ٹریسکوتھک نے میٹ پرائر کے ساتھ نویں وکٹ کی شراکت میں شاندار 117 رنز کااضافہ کیا پرائر نے بھی ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ چوکوں کی مدد سے 50 رنز اسکور کیے۔ انگلینڈ کی جانب سے اس میچ میں اپنے تمام کھلاڑیوں کو پریکٹس کا موقع فراہم کرنے کی درخواست کے بعد اب یہ فرسٹ کلاس میچ نہیں رہا کیونکہ اس میچ میں انگلینڈ کے14 اور پی سی بی پیٹرنز الیون کے15 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ مائیکل وان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پنڈی سے تعلق رکھنے والے نجف شاہ اور یاسرعرفات نے وکٹ سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مہمان بیٹسمینوں کو حیران کردیا۔ نجف شاہ نے اسٹراس اور مائیکل وان کی وکٹیں حاصل کیں۔ خطرناک کیون پیٹرسن یاسر علی کا نشانہ بنے جس کے بعد یاسرعرفات کالنگ ووڈ، ای این بیل، گیرینٹ جونز اور میٹ پرائر کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ اسوقت ایسا دکھائی دیتا تھا کہ مقامی بولرز انگلینڈ کی بساط جلد لپیٹ دیں گے لیکن ٹریسکوتھک کی اننگز ان پر حاوی ہوگئی۔ نجف شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ یاسرعرفات چار وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔ | اسی بارے میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی25 October, 2005 | کھیل انگلینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان پر روانہ25 October, 2005 | کھیل پاک انگلینڈ سیریز: رہائشی دشواریاں05 October, 2005 | کھیل شبیر:انگلینڈ کےخلاف پرعزم01 October, 2005 | کھیل انگلینڈ اور پاکستان: ناخوشگوار واقعات 02 October, 2005 | کھیل انگلینڈ پاکستان: 68۔69 کرکٹ سیریز 03 October, 2005 | کھیل انگلینڈ: نظریں دورۂ پاکستان پر27 September, 2005 | کھیل انگلینڈ کےکوچ کو برطانوی شہریت 14 September, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||