انگلینڈ: نظریں دورۂ پاکستان پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کہا ہے ایشز سیریز کی کامیابی کا جشن پیر کو پی سی اے ایوارڈز کی تقریب کے بعد ختم ہو گیا ہے۔ سپنر ایشلے جائلز نے کہا کہ ’ہم اس کے بعد جم میں واپس چلے جائیں گے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ہمیں پاکستان جانے سے پہلے بہت سی تیاری کرنی ہے‘۔ کپتان مائیکل وان، کیون پیٹرسن اور سائمن جونز کے علاوہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی پروفیشنل کرکٹ ایسوسی ایشن کی تقریب میں شرکت کر رہے تھے جو لندن میں البرٹ ہال میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں فلنٹوف کو سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم 26 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جہاں وہ تین ٹیسٹ میچ اور پانچ ایک روزہ میچ کھیلے گی۔ اس کے بعد فروری میں انگلینڈ ٹیم انڈیا کا دورہ کرے گی اور پھر گرمیوں میں سری لنکا اور پاکستان کی ٹیم انگلینڈ آ کر کھیلے گی۔ اس کے بعد مائیکل وان کی ٹیم 2006 میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جہاں وہ ایشز کو اپنے پاس ایک مرتبہ پھر رکھنے کی کوشش کرے گی۔ انگلینڈ کے نائب کپتان مارکس ٹریسکوتھک نے کہا ہے کہ ’اس سے پہلے ابھی بہت کرکٹ کھیلنی ہے‘۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||