شبیر:انگلینڈ کےخلاف پرعزم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فاسٹ بولر شبیراحمد کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی بائیومکینک ماہرین کی مثبت رپورٹ کے بعد انہیں یقین ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیل سکیں گے۔ آسٹریلوی بائیومکنیک ماہرین نے پرتھ میں شبیراحمد کے بولنگ ایکشن کا مختلف زاویوں سے جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ان کا موجودہ ایکشن آئی سی سی کی مقرر کردہ پندرہ ڈگری کی حد میں ہے۔ شبیراحمد نے اس تازہ ترین رپورٹ پر سکون کا سانس لیا ہے کیونکہ وہ تیسری مرتبہ مشکوک بولنگ ایکشن کی زد میں آئے ہیں اور اب مستقل طور پر اس مسئلے سے چھٹکارہ پانا چاہتے ہیں۔ آسٹریلیا سے وطن پہنچنے پر بی بی سی سے بات کرتے ہوئے طویل قامت فاسٹ بولر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ آسٹریلوی ماہرین پروفیسربروس ایلیٹ اور ڈیرل فوسٹر کی رپورٹ کی روشنی میں آئی سی سی انہیں کھیلنے کی اجازت دے گی اور وہ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کھیل سکیں گے۔ شبیراحمد انگلینڈ کے خلاف سیریزمیں عمدہ پرفارمنس کی خواہش رکھتے ہیں لیکن اس کے لیے انہیں آئی سی سی کے حتمی فیصلے کا انتظار ہے۔ آسٹریلیا میں بائیومکنیک ماہرین کی رپورٹ کی بنیاد پر ہی آئی سی سی انہیں کلیئر کرسکتی ہے۔ دوسری صورت میں انہیں آئی سی سی کے بولنگ ایکشن سے متعلق جائزہ کمیٹی کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||