شبیر کی ذمہ داری عاقب پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بالر شبیر احمد کے بالنگ ایکشن کودرست کرنے کا ذمہ داری ماضی کے فاسٹ بالر اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کے چیف کوچ عاقب جاوید کو سونپی ہے۔ عاقب جاوید کا دعویٰ ہے کہ برطانوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے قبل چند دن پہلےانگلینڈ کی ایک بائیومکینکس لیبارٹری کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کوموصول شدہ رپورٹ کےمطابق شبیراحمد کا بالنگ ایکشن بہت حد تک غلط ہے اور آئی سی سی کے قانون کےمطابق کلائی کے پندرہ ڈگری کے عاقب جاویداس رپورٹ کومکمل طور پر ماننے کو تیار نہیں۔ ان کے بقول ویسٹ انڈیز میں جن گیندوں پر شبیر احمد رپورٹ ہوئےان کاخم اتنا زیادہ نہیں تھا۔ عاقب جاوید نے کہا کہ البتہ بالنگ ایکشن میں خرابی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ شبیراحمد ان فٹ ہونے کے سبب کئی ماہ تک کرکٹ سے دور رہے۔ ٹھیک ہونے کے بعد شبیراحمد کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا بھی زیادہ موقع نہیں مل سکا اور اسی لیے ویسٹ انڈیز میں وہ غلط بالنگ ایکشن کے لیے رپورٹ ہوئے تاہم زیادہ تر تھک جانے کے بعد وہ ایسی بالز پھینکتے تھے۔ عاقب جاوید نے کہا کہ انہوں نے شبیر کے بالنگ ایکشن کو درست کرنے کے لیے دو طریقے ایجاد کیے ہیں۔ ایک طریقے میں ایک لمبے رن اپ کے سامنے ایک شیشہ لگا دیا ہے۔اس طریقے سے دو فائدے ہوں گےایک تو یہ کہ شبیرعام طور پر سیدھا رن اپ نہیں لیتے دوسرے طریقے میں شبیر کوایک ڈھائی فٹ چوڑی سرنگ میں بالنگ کروائی جائے گی اور جب وہ غلط ایکشن سے بال کروائےگا تواس کی بازو سرنگ کی دیوار سے ٹکرا جائے گی۔ عاقب جاوید نے کہا کہ ان دونوں طریقوں کی آسٹریلوی ماہرین نے کافی تعریف کی ہے۔ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ سائنس کےمطابق ایک عام آدمی کی کوئی عادت چھڑوانی ہو تو اسے دس ہزار بار پریکٹس کروائی جائے تو عادت درست ہو جاتی ہے جبکہ ایک ذہین شخص چار سے پانچ ہزار بار ہی میں درست ہو جاتا ہے اور عاقب کے خیال میں شبیر احمد ایک ذہین آدمی ہے اور وہ جلد ہی اس خامی پر قابو پا لے گا۔ عاقب جاوید کے بقول شبیراحمد پر وہ چھ ہفتے کے لیے کام کریں گے اور پھر ان کی تجویز ہے کہ دو ہفتوں کے لیے انہیں ویسٹرن آسٹریلیا کی یونیورسٹی میں بھیجا جائے جہاں بروس ایلیٹ، ڈیرل فوسٹر اور ڈینس للی جیسے ماہرین ان کےباؤلنگ ایکشن کو مزید بہتر کربنائیں گےاور پھر اس کے بعدان کا دوبارہ ٹیسٹ کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ برطانوي کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے اگرشبیراحمد کا بالنگ ایکشن برطانوی ٹیم کے دورے سے پہلے بہتر ہو جائے |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||