BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شبیر کے بالنگ ایکشن پر اعتراض

شبیر احمد
شبیر احمد کے ایکشن کا تجزیہ آئی سی سی کے ماہرین کریں گے
آئی سی سی نے اتوار کے روز ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ باربیڈوس کے میچ کے دوران میچ حکام نے پاکستان کے فاسٹ بولر کے مبینہ طور پر غیر قانونی بولنگ ایکشن پر اعتراض کیا ہے۔

یہ رپورٹ ایمپائیر ڈیوڈ شیفرڈ، ڈیرل ہیئر، ٹی وی ایمپائیر باسل مورگن، اور میچ ریفری راجن مدوگالے نے تیار کی ہے۔

مدوگالے نے آئی سی سی کے قوانین کے مطابق آئی سی سی حکام اور پاکستان ٹیم مینجمنٹ کو اس رپورٹ کے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

مدوگالے نے کہا کہ میچ کے حکام کو بولر کے میچ کی دونوں اننگز میں کئی مرتبہ بولنگ ایکشن پر تشویش ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس واسطے حکام کی ٹیم نے آئی سی سی کے کمیشن سے درخواست کی ہے کہ وہ بولر کے ایکشن کا نئے قوانین کے مطابق بائیو مکینیکل تجزیہ کروائے۔

اب شبیر احمد کے بولنگ ایکشن کا تجزیہ آئی سی سی کے انسانوں کی حرکات کا جائزہ لینے والے ماہرین کریں گے۔

یہ سارا عمل پاکستان کرکٹ بورڈ کو نوٹس ملنے کے اکیس دنوں کے اندر شروع کر دیا جائے گا۔ اور اس کے ساتھ ہی باربیڈوس ٹیسٹ میچ کی ویڈیو فلمیں بھی تجزیے کے لیے بھیج جائیں گی۔

آزادانہ تجزیے کے چودہ دن کے بعد تعینات کیے گئے ماہرین بائیومکینیکل رپورٹ کے متعلق آئی سی سی کو آگاہ کریں گے۔ اور اس کے بعد اس بات کی تصدیق ہو جائے گی کہ بولر کا ایکشن کہنی کو سیدھا رکھنے کے پندرہ ڈگری کے زاویے کے اندر ہے یا باہر۔

جب آئی سی سی کو ماہرین کی رپورٹ مل جائے گی تو فوراً ہی اس کی ایک کاپی پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی مل جائے گی۔

شبیر احمد کو اس وقت تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی اجازت ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد