BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 02 April, 2005, 00:15 GMT 05:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شبیر احمد فٹ ہیں: ٹرینر

شبیر احمد
’مزید ایک دو اور میچز کھیل کر میچ کے لیے ضروری فٹنس کا اندازہ ہو جائے گا‘
فاسٹ بالرز شعیب اختر اور شبیر احمد کے غیر ملکی ٹرینر گرانٹ کامپٹن نے شبیر احمد کو بھارت جانے کے لیے فٹ قرار دے دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان دونوں فاسٹ بالرز کی مکمل فٹ نس کے لیے خاص طور پر گرانٹ کامپٹن کو ان کا فزیکل ٹرینر مقرر کیا تھا۔

گرانٹ کامپٹن کے مطابق سب نے دیکھا کہ لیسٹر شائر کے خلاف ایک روزہ میچ اور بیس بیس اوورز کے میچ میں شبیر نے اپنی فٹنس ثابت کر دی اب سلیکشن کمیٹی پر منحصر ہے کہ وہ کب شبیر احمد کو بھارت بھیجتے ہیں یا نہیں۔

ادھر خود شبیر احمد کا کہنا ہے کہ وہ بھارت جانے کے لیے بے چین ہیں لیکن مزید ایک دو اور میچز کھیل کر انہیں اپنی میچ کے لیے ضروری فٹ نس کا اندازہ ہو جائے گا۔شبیر احمد نے آج لیسٹر شائر کے خلاف میچ میں صرف نو رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

شبیر احمد نے کہاکہ وہ اتوار کو پیٹرنز ٹرافی ون ڈے ٹورنامنٹ کا میچ کھیلیں گے جس میں انہیں اپنی فٹ نس کا مذید اندازہ ہو گا۔

غیر ملکی ٹرینر گرانٹ کامپٹن نے شبیر کے برعکس شعیب کو سو فیصد فٹ قرار دینے سے گریز کیا اور کہا کہ انہیں بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کے لیے مزید فٹنس کی ضرورت ہوگی۔

گرانٹ کامپٹن نے کہا کہ شعیب نے آٹھ ہفتوں کے بعد کسی میچ یعنی لیسٹر شائر کے خلاف میچ میں حصہ لیا ہے اس میچ سے ہم ان کی فٹ نس کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔

گرانٹ کامپٹن نے کہا کہ البتہ شعیب کے سلسلے میں ایک کامیابی ضرور ہوئی کہ ان کا ہیم سٹرنگ زخم ٹھیک ہو گیا ہے اور سنیچر کے میچ کے دوران انہیں کوئی تکلیف نہیں ہوئی لیکن ان کی عمومی فٹنس میں مزید بہتری کی ضرورت ہے اور وہ اور میچز کھیل کر ہی حاصل ہو سکتی ہے۔

غیر ملکی ٹرینر کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کا بہت دباؤ ہوتا ہے اور خاص طور پر بھارت کے خلاف تو یہ دباؤ اور زیادہ ہوتا ہے اور اس دباؤ میں بالنگ کرنے کے لیے انہیں مزید میچز کھیلنے ہوں گے۔

شعیب اختر نے لیسٹر شائر کاؤنٹی کے خلاف میچ کے بعد جس میں انہوں نے چار اوور میں اکیس رنز کے عوض ایک کھلاڑی آؤٹ کیا صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پوری رفتار سے اور ایک لمبے رن اپ سے بال کروائی ہے اور انہیں کوئی تکلیف نہیں۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں ایشیا کے اس پہلے ٹونٹی ٹونٹی میچ میں شعیب اختر کی کپتانی میں پی سی بی الیون کی ٹیم نے لیسٹر شائر کاؤنٹی کی ٹیم کو اکتالیس رنز سے شکست دی۔

شعیب نے کہا کہ وہ بھارت میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں اور ان کے خیال میں وہ بالکل فٹ ہیں تاہم آخری فیصلہ ان کے ٹرینر گرانٹ کامپٹن کا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد