ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ہرا دیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
باربیڈوس میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو276 رنز سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان کو جیتی کے لیے 573 رن درکار تھے لیکن پوری ٹیم 296 پر آؤٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے کرس گیل نے اکیانوے رن دے کر پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے۔ پاکستان کی طرف سے چوتھے روز کی خاص بات شاہد آفریدی کی سنچری تھی۔ انہوں نے نو چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 122 رنز بنائے اور پھر پاول کی گیند پر ایک اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے چندرپال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ گئے۔ واضح رہے کہ یہ شاہد آفریدی کی تیسری ٹیسٹ سنچری ہے۔ انہوں نے اس میچ میں ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ہزار رنز بھی مکمل کیے۔ اس سے قبل وہ سترہ ٹیسٹ میچوں میں دوسنچریاں اور چھ نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔ چوتھے روز آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی عاصم کمال تھے جو اپنی ففٹی بنانے کے پانچ سکور کے بعد ہی کرس گیل کی ہی گیند پر ڈیون سمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ کل ویسٹ انڈیز کی ٹیم 371 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ اور اس طرح پاکستان کو میچ برابر کرنے کے لیے 572 رنز اور جیتنے کے لیے 573 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔ پاکستان نے چوتھے دن کے پہلے گھنٹے میں ایک وکٹ کے نقصان پر 97 رنز بنائے۔ جبکہ لنچ تک دو وکٹ کھونے کے بعد 161 رنز بنائے۔ جب کھیل شروع ہوا تو دوسرا اوور ہی کرس گیل کو دے دیا گیا جن کی پہلی ہی گیند پر شاہد آفریدی نے ایک اونچا شاٹ کھیلا اور ڈیون سمتھ نے باؤنڈری لائن پر ایک آسان کیچ ڈراپ کر دیا۔ آفریدی نے اپنی ففٹی کولیمور کو ایک لمبا چھکا مار کر بنائی اور سنچری بھی ایک بڑی ہٹ لگا کر بنائی جو کچھ فاصلے سے چھکا ہوتے ہوتے رہ گئی۔ انہوں نے اپنی سنچری 78 گیندوں پر نو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے بنائی۔ تیسرے دن کے اختتام پر شاہد آفریدی 32 رنز پر کھیل رہے تھے جبکہ ان کے ساتھ عاصم کمال نے 38 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کی ٹیم: یاسر حمید، سلمان بٹ، شاہد آفریدی، بازید خان، یونس خان، عبدالرزاق، کامران اکمل، عاصم کمال، دانش کنیریا، رانا نوید، شبیر احمد اور شاہد نذیر بارہویں کھلاڑی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم: کرسٹوفر گیل، ڈیون سمتھ، رام ناریش ساروان، برائن لارا، شیو نارائن، چندرپال، ویول ہائنڈز، کورٹنی براؤن، ڈیرن پاول، فیڈل ایڈورڈز، ریون کنگ، کوری کولیمور شامل ہیں جبکہ آئین بریڈشا بارہویں کھلاڑی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||