برائن لارا کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ویسٹ انڈیز نے ڈیجی سیل کرکٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے تیرہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان سینٹ لوشیا میں ہونے والے تیسرے ایک روزہ میچ کے دوران ہی کیا گیا۔ ٹیم میں شیو نارائن چندرپال کپتان، کرسٹوفر گیل، ڈیون سمتھ، ویول ہائنڈز، رام ناریش ساروان، برائن لارا، ڈوین براوو، کورٹنی براؤن، کوری کولیمور، ڈیرن پاول، ریون کنگ، آئین بریڈشا، اور فیڈل ایڈورڈز شامل ہیں۔ کنوینر آف سیلیکٹرز مائیکل جوئے کیریو نے ایک بیان میں کہا کہ اس نئی ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کو چاہیئے کہ وہ جیت کی کوشش کی طرف توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ نئی ’اپروچ‘ ہونی چاہیئے اور برائن لارا کی واپسی ٹیم میں ایک اور عنصر کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لارا نے آرام کیا ہے اور یقیناً وہ تروتازہ محسوس کر رہے ہوں گے۔ کیریو نے کہا کہ لارا ٹیم کے سینیئر ممبر اور دنیائے کرکٹ کی عظیم شخصیت ہیں ان کے آنے سے ٹیم میں پروفیشنلزم آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز ایک کامیاب سیریز کا متمنی ہے۔ پاکستان نے ابھی ٹیم کا اعلان نہیں کیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||