ویسٹ انڈیز 296، لارا 176 | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقہ کو باربیڈوس ٹیسٹ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز سمیٹنے میں صرف 20 گیندوں کی ضرورت پڑی۔ ویسٹ انڈیز نے اپنی اننگز 292 رنز سات کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی لیکن اسی سکور پر پاول کو زونڈکی نے آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد 296 کے سکور پر ایڈورڈز اور براؤن بھی آؤٹ ہو گئے۔ زونڈکی نے پچاس رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اینڈرے نیل نے بھی 56 رنز دے کر چار وکٹ لیے۔ اس سے قبل میچ کے پہلے دن عظیم ویسٹ انڈین بیٹسمین برائن لارا نے اپنے کیرئیر کی اٹھائیسویں سنچری اسکور کی۔ صرف دو سو چوبیس گیندوں پر ایک سو چوہتر رن کی نہایت مشکل حالات میں اسکور کی گئی اس سنچری میں بیس چوکے تھے۔ جس وقت برائن لارا بیٹنگ کے لیے آئے تھے تو اس وقت جنوبی افریقہ کے خلاف باربیڈوس میں تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑی صرف بارہ رن پر آؤٹ ہوچکے تھے۔ لیکن اس کے بعد لارا نے پہلے کپتان چندرپال اور پھر ڈوین براوو کے ساتھ لمبی شراکت کے ذریعے ٹیم کا اسکور مستحکم کردیا اور پہلے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے سات کھلاڑیوں کے نقصان پر دو سو بانوے رن بنائے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||