ویسٹ انڈیز: دورہ آسان نہیں ہوگا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کوچ بوب ولمر نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ ویسٹ انڈیز کا دورہ آسان ہو گا۔ ویسٹ انڈیز نے ٹیسٹ سیریز دو صفر سے جیت کر ایک روزہ میچوں میںچار صفر کی برتری حاصل کی۔ بوب ولمر نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز نے جنوبی فریقہ کی ایک مضبوط ٹیم کا مقابلہ کیا ہے اور اور اب وہ خود کو نئے سرے سے منظم کر رہے ہیں اور اسی لیے وہ ایک سخت جان حریف ثابت ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس لیے ہمیں اس سیریز میں پوری طرح ہوشیار رہنا ہو گا۔ اگرچہ ہمارے حق میں اچھی بات یہ ہے کہ تمام ہی کھلاڑی خاصی کرکٹ کھیلے ہوئے ہیں۔ پاکستان اپنا پہلا میچ اتوار کو اینٹی گوا الیون کے خلاف کھیلے گا۔ اور بدھ کو تین ایک روزہ میچوں کا پہلا سینٹ وینسنٹ میں۔ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ کو دیے گیے انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ ہمارے لیے ایک مختلف ٹیم ہے اور وہ اس وقت واقعی اپنے بہترین تیز رفتار اٹیک پر انحصار کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ وولمر نے کہا ہے کہ کہ پاکستان کے پاس بہترین سپن اٹیک ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ تیز بالنگ بہتر حالت میں نہیں ہے۔ پاکستانی کوچ کا کہنا تھا کہ ’اس کے علاوہ ہمارے پاس بہترین نوجوان بیٹسمین ہیں جس کی وجہ سے ہم بھی دورہ شروع ہونے کا بے چینی سے انتظار کرہے ہیں۔‘ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||