BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 18 May, 2005, 13:32 GMT 18:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان جیت گیا

سلمان بٹ
اوپنر سلمان بٹ نے پاکستانی اننگز میں سب سے زیادہ تینتالیس رنز سکور کیے۔
پاکستان نے سینٹ ونسنٹ میں ہونے والے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 59 رنز سے ہرا دیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کے ایک سو ترانوے رنز کا ٹارگٹ ملا تھا جو وہ پورا نہ کرسکے اور اس کا کوئی بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکا۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے بریو بائیس رنز کے ساتھ سب سے زیادہ سکور کرنے والے کھلاڑی تھے۔

آل رونڈر عبد الرزاق نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ رانا نوید الحسن ،شبیر احمد ، اور شاہد آفریدی دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے پاکستان کی پوری ٹیم پینتالیسویں اوور میں ایک سو بانوے رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

سلمان بٹ اور یونس یوحنا کے علاوہ پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہیں کھیل سکا اور یکے بعد دیگرے وکٹ ویسٹ انڈیز کے بولروں کے ہاتھوں میں جاتے رہے۔

ویسٹ انڈیز کے بولروں نے پوری کوشش کی کہ سٹار بیٹسمین برائن لارا کی غیر موجودگی زیادہ محسوس نہ ہونے دیں اور پاکستان ٹیم کو زیادہ سکور نہ کرنے دیں جس میں وہ کافی حد تک کامیاب بھی رہے اور پاکستان ٹیم کو پچاس اوورز بھی پورے کرنے نہیں دیے۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان چندرپال نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی اور سلمان بٹ اور شاہد آفریدی نے پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز کیا۔

جب تک شاہد آفریدی وکٹ پر رہے اس وقت تک لگتا تھا کہ پاکستان ایک بڑا سکور کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ لیکن شاہد آفریدی تین چوکوں کی مدد سے چوبیس رنز بنانے کے بعد اپنی ہی کال پر دوسرا رن بناتے ہوئے رن آؤٹ ہو گئے۔

سلمان بٹ نے بہت محتاط طریقے سے اپنی اننگز کھیلی بیالیس کے سکور پر کیچ آؤٹ ہو گئے اور اپنی نصف سنچری مکمل نہ کر سکے۔

کپتان انضمام الحق اور یوسف یوحنا نے پاکستان کی اننگز کو سہارا دینے کی کوشش کی اور سکور کو ایک سو تینتیس تک پہنچایا لیکن یوسف یوحنا گیند کو شاٹ لگاتے ہوئے کریز سے آگے چلے گئے اور انہیں وکٹ کیپر براؤن نے آؤٹ کر دیا۔ انہوں نے تیس رنز بنائے۔

ایک سو پچپن کے سکور پر انضمام کو گیل نے بولڈ کر دیا۔ انہوں نے مجموعی طور پر تیئس رنز بنائے۔ ایک رن کے بعد ہی گیل نے اپنی ہی گیند پر یونس خان کا کیچ لے لیا۔ کامران اکمل بھی کوئی اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے اور چھ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور رانا نوید الحسن صرف ایک رن بنا سکے۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے کرس گیل تین وکٹ لینے کےبعد سب سے کامیاب بولر رہے۔

اس میچ کے لیے ٹیم میں لارا کی جگہ ویول ہائنڈز کھیل رہے ہیں۔ تیز بولر پیڈرو کولِنز بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

سینٹ ونسنٹ میں یہ میچ کنگز ٹاؤن کے آرنوس ویل سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ گزشتہ دو دن یہاں کافی بارش ہوئی ہے اور بارش کی وجہ سے آوٹ فیلڈ بھی گیلی ہو گئی ہے۔ روایتی طور پر سینٹ ونسنٹ کی وکٹ سلو کھیلتی ہے اور دو دن کی بارش کی وجہ سے آؤٹ فیلڈ بھی مزید سلو ہو گئی ہے۔ جس کی وجہ سے پاکستانی بیٹسمینوں کو رنز بنانے میں بہت دشواری رہی اور باؤنڈری کے لیے بہت زور لگانا پڑ رہا ہے۔

ٹیمیں:
ویسٹ انڈیز: شیونارئین چندرپال (کپتان)، ائین بریڈشا، ڈویئن براوو‘ کورٹنی براؤن، کوری کولی مور، پیدرو کولِنز‘ کرِس گیل، زیؤیئر مارشل، رُناکو مورٹن، ڈیرن پاول، رام ناریش سراوان۔

پاکستان: انضمام الحق (کپتان) ، سلمان بٹ ، شاہد آفریدی ، شعیب ملک، یوسف یوحنا، یونس خان ، عبد الرزاق، کامران اکمل ، رانا نوید الحسن، ، راؤ افتخار انجم، شبیر احمد۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد