ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا میچ آج | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آج ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان موجودہ دورے کا پہلا بین الاقوامی ایک روزہ میچ سینٹ وِنسینٹ کے جزیرے میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے ویسٹ انڈیز جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ سیریز صفر پانچ سے ہاری تھی۔ یہ ویسٹ انڈیز میں ٹیم کی سب سے سنگین شکست ہے۔ اس شکست کے علاوہ اس سیریز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو اس لیے بھی دباؤ کا سامنا ہوگا کہ ان کی ٹیم میں ان کے سٹار بیٹسمین برائن لارا شامل نہیں ہیں۔ اس پہلے میچ کے لیے ٹیم میں لارا کی جگہ ویول ہائنڈز کھیل رہے ہیں۔ تیز بولر پیدرو کولِنز بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ لیکن ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی ان مشکلات کے باوجود پاکستان ٹیم کے مینیجر سلیم الطاف کہتے ہیں ’ویسٹ انڈیز ایسی ٹیم ہے کہ اس کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ وہ کب کیسے کھیل جائے۔ ہمارے لیے یہ بات کوئی اہمیت نہیں رکھتی کہ اسے ابھی ابھی جنوبی افریقہ نے ہرایا ہے۔ ‘ سلیم الطاف نے کہا ’ہمیں اپنی ٹیم کی صلاحیتوں کا پتہ تو ہے لیکن ہر بین الاقوامی میچ کو ایک نیا اور منفرد میچ سمجھ کر کھیلنا ہوتا ہے۔‘ ٹیمیں: پاکستان: انضمام الحق (کپتان) ، یونس خان، شاہد آفریدی، محمد ارشد، عبد الرزاق، کامران اکمل، شاہد نظیر، سلمان بٹ، یوسف یوحانا، شعیب ملک، رانا نوید الحسن، شبیر خان، یاسر قریشی، دانش کنیریا، عاصم کمال، راؤ افتخار انجم، بازد خان۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||