BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 27 May, 2005, 04:17 GMT 09:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لارا کی سنچری ایک بچے کے نام

لارا
لارا ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رن مکمل کر چکے ہیں
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے باربیڈوس کے شہر برج ٹاؤن کے کینسنگٹن اوول سٹیڈیم میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی خاص بات برائن لارا کا ٹیم واپس آ کر شاندار سنچری سکور کرنا تھی۔

پہلے تین ایک روزہ میچ نا کھیلنے کے باوجود لارا آئے اور چھا گئے۔ انہوں نے 120گیندوں پر سولہ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 130 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی 29 ویں ٹیسٹ سنچری ایک شاندار چھکا لگا کر مکمل کی۔ ان کو دانش کنیریا نے بولڈ کیا۔

میچ کے بعد لارا نے ایک پریس کانفرنس میں اپنی سنچری ایک لارا فین کے نام کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ کل وہ لوکیمیا کے مریض ایک چار سالہ بچے رمل سے ملے تھے جو کہ لارا فین ہے اور اس کا علاج آج شروع ہو رہا ہے۔ اس نے مجھے کہا کہ کیا میں ایک سو سکور کر سکتا ہوں۔ تو آج کی سنچری اس کے لیے ہے‘۔

ایک سوال کے جواب میں کہ کیا وجہ تھی کہ وہ پہلے تین ایک روزہ میچ نہیں کھیل پائے تو ان کا جواب تھا کہ ’یہ عمر کا تقاضا ہے۔ میری عمر چھتیس سال ہے۔ یہ ویسٹ انڈین کرکٹ سیزن بڑا مشکل ہے جب دو ٹیسٹ ٹیمیں یہاں آ رہی ہوں اور آپ کو چھ ٹیسٹ میچز اور آٹھ ایک روزہ میچ کھیلنے ہوں۔ تو آپ کو میری عمر میں کسی مقام پر یہ فیصلہ کرنا پڑتا ہے۔ کھیل سے پرے ہو کر اپنے آپ کو تازہ دم کرنا ہوتا ہے اور میرے خیال میں اس سے مجھے آج مدد ملی ہے‘۔

لارا نے کہا کہ ابھی ان کا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن جب بھی ان کو لگا کہ وہ ٹیم کے لیے بوجھ بن رہے ہیں تو وہ فوراً رٹائیر ہو جائیں گے۔

لارا بلاشبہ دنیا میں سب سے زیادہ ریکارڈ بنانے والے کرکٹرز میں شامل ہیں۔ ان کے پاس اس وقت ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ہے یعنی انگلینڈ کے خلاف 400 رنز بنانے کا۔ فرسٹ کلاس اننگز میں بھی ان کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ہے۔ لارا 115 ٹیسٹ کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 50.53 کی اوسط سے 10,000 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے کل باربیڈوس میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد