BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 10 June, 2005, 01:48 GMT 06:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شبیر کے ایکشن کا معائنہ جلد ہو گا
شبیر احمد
شبیر احمد کے ایکشن کا تجزیہ آئی سی سی کے ماہرین کریں گے
آئی سی سی کے نامزد کردہ بائیو مکینک (انسانوں کی حرکات کا جائزہ لینے والے ماہرین) پاکستان کے فاسٹ بولر شبیر احمد کے بولنگ ایکشن کا معائنہ برطانیہ میں کریں گے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں میچ حکام نے شبیر احمد بولنگ ایکشن پر اعتراض کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر سلیم الطاف نے کہا پاکستان شبیر احمد کے بولنگ ایکشن پر اعتراضات سے پریشانی ہے کیونکہ ایسا تیسری مرتبہ ہوا ہے۔

آئی سی سی کے نامزد کردہ بائیومکینک یہ پتہ چلائیں گے کہ کیا پاکستانی فاسٹ بولر کی کہنی کا جھکاؤ پندرہ ڈگری کے زاویے کے اندر ہے یا باہر۔

سلیم الطاف کے مطابق بائیومکینک کے معائنے کے بعد یہ پتہ چل سکے گا کہ بولر کا ایکشن کہنی کو سیدھا رکھنے کے پندرہ ڈگری کے زاویے کے اندر ہے یا باہر۔

انتیس سالہ شبیر احمد نے اب تک نو ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور چھیالیس وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری میچ میں آٹھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اس تجزیے کے چودہ دن کے بعد تعینات کیے گئے ماہرین بائیومکینیکل رپورٹ کے متعلق آئی سی سی کو آگاہ کریں گے۔ اور اس کے بعد اس بات کی تصدیق ہو جائے گی کہ بولر کا ایکشن کہنی کو سیدھا رکھنے کے پندرہ ڈگری کے زاویے کے اندر ہے یا باہر۔

جب آئی سی سی کو ماہرین کی رپورٹ مل جائے گی تو فوراً ہی اس کی ایک کاپی پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی مل جائے گی۔

شبیر احمد کو اس وقت تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی اجازت ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد