شبیر: ذمہ داری وولمر کودیدی گئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے فاسٹ بالر شبیر احمد کے بالنگ ایکشن کو درست کرانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہر دوسرے دن ایک نیا مؤقف سامنے آرہا ہے اور حال ہی میں ان کا بالنگ ایکشن درست کرنے کی ذمہ داری غیر ملکی کوچ باب وولمر پر ڈال دی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین گزشتہ ماہ انگلینڈ میں تھے تو ان کی غیر موجودگی میں کہا گیا کہ شبیر احمد کابالنگ ایکشن نیشنل اکیڈمی کے کوچ عاقب جاوید درست کروا رہے ہیں۔ عاقب جاوید کا بطور نیشنل اکیڈمی کے چیف کوچ معاہدہ اکتیس جولائی کو ختم ہو گیا اور پی سی بی نے ان کے معاہدے کی توسیع بھی نہیں کی اور اطلاعات کے مطابق اس عہدے کے لیے چند اور نام زیر غور ہیں۔ اس لیے عاقب جاوید کو شبیر کی ذمہ داری بھی اب نہیں دی جا رہی۔ ادھر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے کسی بھی بالر کے مشکوک بالنگ ایکشن کو درست کرنے کے لیے ایک کمیٹی بنائی ہوئی ہے جس کے ممبر عاقب جاوید۔ سکندر اقبال اور فرخ زمان ہیں۔ عاقب جاوید نے کہاچونکہ وہ اس کمیٹی کے رکن ہیں اس لیے پی سی بی کے ڈاریکٹر کرکٹ آپریشن سلیم الطاف نے انہیں بلا کر ان سے تجاویز مانگی تھیں تاہم بعد میں ان سے رابطہ نہیں کیا۔ عاقب کے بقول کمیٹی ہونے کی صورت میں شبیر کے بالنگ ایکشن کی درستگی کا کام کمیٹی ہی کی ذمہ داری ہونی چاہیے۔ لندن سے واپسی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے یکم اگست کو پریس کانفرنس میں کہا کہ شبیر کو درستگی کے لیے ملک سے باہر بھیجا جا رہا ہے اور جس طرح ماضی میں آسٹریلیا میں اس کا بالنگ ایکشن درست ہو گیا تھا کرکٹ بورڈ چاھتا ہے کہ اس بار بھی ایسا ہو اور ایک ہفتے میں شبیر کو باہر بھجوا دیا جائے گا۔ شہر یار خان کے اس اعلان کے تقریباّ دو دن بعد ہی پی سی بی کی جانب سے غیر ملکی کوچ باب وولمر کو شبیر کے ایکشن کی درستگی کی ذمہ داری دے دی گئی۔ ادھر خود باب وولمر شبیر کے معاملے پر پی سی بی کی طرح پینترے بدلتے ہیں۔ تاہم جب باب وولمر کو شبیر کی ذمہ داری دی گئی تو ان کے مؤقف میں خاصی تبدیلی آگئی۔ جمعے کے روز انہوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا شبیر کو درست کرنے میں جو تکنیک انہوں نے استعمال کی ہے اس سے اسے فائدہ ہو رہا ہے۔ ’شبیر پہلے ہی سے بہت محنت کر رہے ہیں، وہ کھیلنے کے لیے بے چین ہے لہذا ان کا برطانیہ کے خلاف کھیلنا بعید از قیاس نہیں اور انہیں اپنا ایکشن درست کرنے کے لیے دو ماہ درکار ہیں‘۔ بحر حال شبیر کا ایکشن بدلنے میں پی سی بی جتنے بھی پینترے بدلے اس کا اثر شبیر کے ایکشن کی درستگی پر منفی انداز میں نہیں پڑنا چاہیے |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||