BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 04 September, 2004, 16:15 GMT 21:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شبیر ان فِٹ، اظہر ٹیم میں

اظہر محمود
آْخری بیس میچوں میں 12 وکٹیں اور 215 رنز
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شبیراحمد گھٹنے کی تکلیف کے سبب آئی سی سی چیمپئنزٹرافی میں حصہ نہیں لے سکیں گے اور ان کی جگہ آل راؤنڈر اظہرمحمود کو پاکستان ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے جس کی منظوری آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دے دی ہے ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے شبیراحمد کا ان فٹ ہوجانا اس لحاظ سے مایوس کن ہے کہ وہ حالیہ میچوں میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے تھے۔ ان کی میڈیکل رپورٹس جنوبی افریقہ بھیجی جارہی ہیں اور وہ چھ ہفتے تک کرکٹ سے دور رہیں گے۔

شبیراحمد سےقبل نوجوان فاسٹ بولر عمرگل بھی کمر کی تکلیف سے دوچار ہوکر کرکٹ سے وقتی طور پر دور ہوچکے ہیں۔

شبیر احمد کی جگہ اظہرمحمود کی شمولیت پر شائقین، مبصرین اور ذرائع ابلاغ سب حیران ہیں کیونکہ یہ شمولیت پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کی نہیں بلکہ کوچ باب وولمر کی خواہش پر ہوئی ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعلان کے وقت سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین وسیم باری نے کہا تھا کہ اظہرمحمود کو ٹیم میں شامل کرنے کا مطلب مستقبل کے بجائے ماضی کی طرف دیکھنا ہے۔

اظہرمحمود نے آخری 20 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 66ء55 کی اوسط سے12 وکٹیں حاصل کی ہیں اور 91ء17 کی اوسط سے 215 رنز بنائے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد