BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 07 August, 2004, 09:46 GMT 14:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان ٹیم، آفریدی کی واپسی

آفریدی کو سری لنکا میں ایشیا کپ نہیں کھلایا گیا تھا
آفریدی کو سری لنکا میں ایشیا کپ نہیں کھلایا گیا تھا
آل راؤنڈر شاہد آفریدی ایک بار پھر سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں وہ ہالینڈ کے سہ فریقی ون ڈے ٹورنامنٹ اور انگلینڈ میں منعقدہ آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے لئے منتخب کردہ 14 رکنی ٹیم میں شامل ہیں۔

ان کے علاوہ ایک ٹیسٹ کھیلنے والے اوپنر سلمان بٹ پہلی مرتبہ پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

وسیم باری کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی نے کپتان انضمام الحق اور کوچ باب وولمر کے ساتھ باہمی مشورے کے بعد ایشیا کپ کے اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ مایوس کن بیٹنگ کے بعد اوپنر عمران نذیر ڈراپ کردیئے گئے ہیں لیگ اسپنر دانش کنیریا بھی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

سلیکٹرز وکٹ کیپر معین خان کی کارکردگی سے بھی مطمئن نہیں تھے تاہم کپتان اور کوچ کی رائے کے پیش نظر تجربہ کار وکٹ کیپر ٹیم سے باہر نہیں کئے گئے۔کوچ باب وولمر آل راؤنڈر اظہرمحمود کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے کے خواہشمند تھے لیکن چھ سال قبل باب وولمر کو متاثر کرنے والے اظہرمحمود اپنی موجودہ فارم اور فٹنس کے سبب سلیکٹرز کو متاثر نہیں کرسکے۔

شاہد آفریدی کو محمد حفیظ پر ترجیح دی گئی ہے اس بارے میں وسیم باری کا کہنا ہے کہ ٹیم میں پہلے سے شعیب ملک موجود ہیں جو آف اسپنر ہیں لہذا محمد حفیظ کی جگہ نہیں بنتی شاہد آفریدی کو ٹیم میں شامل کرنے سے بیٹنگ کے ساتھ لیگ اسپنر بھی ملے گا۔

شاہد آفریدی نے آخری ون ڈے انٹرنیشنل بھارت کے خلاف لاہور میں کھیلاتھا جس میں انہوں نے تین رنز بنائے تھے اسی سیریز کے پنڈی میچ میں انہوں نے دس چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی چوبیس سالہ شاہد آفریدی179 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 3 سنچریوں اور23 نصف سنچریوں کی مدد سے 3976رنز بنانے کے علاوہ133 وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں۔

پاکستان کی 14 رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ انضمام الحق ( کپتان) یاسرحمید، عمران فرحت، سلمان بٹ، یوسف یوحنا، یونس خان، شعیب ملک، رانانویدالحسن، عبدالرزاق، شعیب اختر، محمد سمیع، شبیراحمد، شاہدآفریدی اور معین خان۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد