آفریدی کینٹ کے لیے کھیلیں گے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کینٹ نے پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ آفریدی نیو زی لینڈ کے ایین بٹلر کے آنے تک ٹیم کا حصہ رہیں گے۔ چوبیس سالہ آفریدی تیز رفتار بولر محمد سمیع کی جگہ لیں گے۔ محمد سمیع ایشیا کپ کی وجہ سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔ آفریدی پہلے لیسٹرشائر اور ڈاربیشائر کی ٹیموں کے لیے کھیل چکے ہیں۔ حال ہی میں وہ لیشنگز کی طرف سے کھیل رہے تھے۔ کینٹ کے چیف اییگزیکٹو پال ملمین کا کہنا ہے کہ اب شاہد آفریدی اور اینڈرو سمنڈس کو ایک ساتھ کھیلنے کا موقع ملے گا۔ آفریدی کینٹ کی طرف سے اپنا پہلا میچ جمعہ کو مڈل سیکس کروسیڈرز کے خلاف کھیلیں گے۔ اندازہ ہے کہ آفریدی کینٹ کی طرف سے بیس میچ کھیلیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||