BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 22 February, 2004, 01:51 GMT 06:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شاہد آفریدی کیمپ میں طلب

شاہد آفریدی
شاہد آفریدی کے ٹیم میں شامل ہونے کے امکانات روشن
جارحانہ بیٹنگ کے لئے مشہور شاہد آفریدی کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف سیریز کی تیاری کے لئے 24 فروری سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہونے والے قومی تربیتی کیمپ میں طلب کرلیا ہے۔

ان کے علاوہ سلیم الہی ، عمران نذیر اور نوید لطیف بھی کیمپ میں بلالئے گئے ہیں دوسری جانب چار کھلاڑی بازید خان ، فیصل اقبال ، عاصم کمال اور شاداب کبیر کیمپ سے فارغ کردیئے گئے ہیں اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ بھارت کے خلاف سیریز کی تیاری کے طور پر قائداعظم ٹرافی کے میچ کھیلیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی سلیکشن کمیٹی نے جس کے سربراہ سابق وکٹ کیپر وسیم باری ہیں کھلاڑیوں میں یہ ردوبدل بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے ٹور پروگرام میں ہونے والی تبدیلی کے پیش نظر کی ہے۔ جس میں اب پہلے ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی اور ٹیسٹ سیریز بعد میں ہوگی۔

کیمپ میں بلائے جانے والے یہ چاروں کھلاڑی ایک روزہ کرکٹ کے سلسلے میں کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بولر شعیب اختر اور آف اسپنر ثقلین مشتاق کو بھی قائداعظم ٹرافی کھیلنے کے لئے کہا ہے یہ دونوں کھلاڑی بھارت کے خلاف سیریز میں پاکستان کی بڑی امید قرار دیئے جارہے ہیں۔

شاہد آفریدی کو پہلے کیمپ میں شامل نہیں کیا گیا تھا وہ جنوبی افریقہ میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے میں مصروف تھے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کی اس پالیسی کے سبب کہ بھارت کے خلاف اسی کرکٹر کے سلیکشن پر غور ہوگا جو ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لے گا شاہد آفریدی وطن واپس آگئے تھے اور قائداعظم ٹرافی میں کراچی کی نمائندگی کررہے ہیں۔

شاہد آفریدی کے علاوہ عمران نذیر اور نوید لطیف بھی بھرپور فارم میں ہیں جبکہ سلیم الہی کے بلے سے بھی رنز کی برسات جاری ہے۔ ان کھلاڑیوں کی عمدہ بیٹنگ اور ٹیم میں پہلے سے موجود عمران فرحت اور یاسر حمید کے فارم میں ہونے کے نتیجے میں سلیکٹرز کے لئے اوپنرز کا انتخاب کرنا اتنا آسان نہ ہوگا تاہم ان تمام کھلاڑیوں کا فارم میں ہونا پاکستان کے نقطہ نظر سے خوش آئند ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد