انگلینڈنے پیٹرنز الیون کو ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایشلے جائلز اور لیئم پلنکٹ کی عمدہ بولنگ کے نتیجے میں انگلینڈ کی ٹیم نے دورۂ پاکستان کے پہلے میچ میں پی سی بی پیٹرنز الیون کو52 رنز سے ہرادیا۔ جائلز اور پلنکٹ نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ روزہ میچ کے آخری دن پی سی بی پیٹرنز الیون اپنے بیٹسمینوں کو انتہائی غیرذمہ دارانہ کارکردگی کے نتیجے میں جیت کے لئے درکار158 رنز کے تعاقب میں صرف105 رنز پرآؤٹ ہوگئی۔ میچ کے تیسرے اور آخری دن انگلینڈ نے39 رنز6 کھلاڑی آؤٹ پر دوسری اننگز شروع کی اور پوری ٹیم 112 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ نوین نمبر پر بیٹنگ کے لئے آنے والے مارکس ٹریسکوتھک38 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پال کالنگ ووڈ نے34 رنز بنائے۔ پی سی بی پیٹرنز الیون کی جانب سے یاسرعرفات نے31 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ پہلی اننگز میں انہوں نے چار کھلاڑی آؤٹ کئے تھے۔ محمد ارشاد کے حصے میں تین وکٹیں آئیں۔ نجف شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میزبان ٹیم کو جیتنے کا سنہری موقع ہاتھ آیا تھا لیکن وقفے وقفے سے گرنے والی وکٹیں اسے جیت کے بجائے شکست کے قریب کرتی چلی گئیں۔ اشعر زیدی اور یاسرحمید کے درمیان پہلی وکٹ کی شراکت میں پچاس رنز بنے ۔ اشعرزیدی26 رنز بناکر پلنکٹ کی گیند پر اینڈرسن کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ یاسرحمید کو30 رنز پر جائلز کی گیند پر مڈآن پر اسٹراس نے کیچ کیا۔ ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے کی تگ ودو میں مصروف عاصم کمال بھی بغیر کوئی رن بنائے پلنکٹ کی گیند پر ٹریسکوتھک کو کیچ دے بیٹھے۔ فیصل اقبال2 رنز بناکر پلنکٹ کی گیند پر وکٹ کیپر میٹ پرائر کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ شہزاد ملک کو3 رنز پر جائلز نے بولڈ کیا جبکہ کپتان مصباح الحق کی14 رنز کی اننگز کا خاتمہ ٹریسکوتھک نے پلنکٹ کی گیند پر کیچ کرکے کیا۔ جائلز نے خالد لطیف کو صفر پر اسٹراس کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ آف اسپنر یاسرعرفات کی وکٹ لے اڑ ے۔ آؤٹ ہونے والے آخری بیٹسمین ذوالقرنین تھے جو چار رنز بناکر یوڈیل کا شکار بنے۔ مہمان ٹیم دورے کا دوسرا سہ روزہ میچ چھ نومبر سے باغ جناح لاہور میں پاکستان اے کے خلاف کھیلے گی۔ | اسی بارے میں ٹریسکوتھک کی سنچری نے بچا لیا31 October, 2005 | کھیل انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی25 October, 2005 | کھیل انگلینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان پر روانہ25 October, 2005 | کھیل پاک انگلینڈ سیریز: رہائشی دشواریاں05 October, 2005 | کھیل شبیر:انگلینڈ کےخلاف پرعزم01 October, 2005 | کھیل انگلینڈ اور پاکستان: ناخوشگوار واقعات 02 October, 2005 | کھیل انگلینڈ پاکستان: 68۔69 کرکٹ سیریز 03 October, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||