BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 07 November, 2005, 07:54 GMT 12:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان اے کا ہدف 245 رن

کالنگ وڈ
کالنگ وڈ اکسٹھ رن بنا کر آؤٹ ہوئے
پاکستان اے نے انگلینڈ کے خلاف سہ روزہ میچ کے دوسرے دن کھیل ختم ہونے پر اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر31 رنز بنائے ہیں جبکہ جیتنے کے لیے اس آخری دن مزید 214 رن بنانا ہوں گے۔

باغ جناح میں سہ روزہ میچ کے دوسرے دن انگلینڈ کے بیٹسمینوں نے پہلی اننگز کے برعکس اننگز میں بہتر بیٹنگ پرفارمنس دیتے ہوئے256 رنز بنائے۔ تاہم مہمان ٹیم کے لیے تشویش ناک بات کپتان مائیکل وان کا ان فٹ ہونا ہے جو رن لینے کی کوشش میں دایاں گھٹنا مڑ جانے کے سبب اننگز جاری نہ رکھ سکے۔

انگلینڈ کی دوسری اننگز میں اٹھارہ سالہ لیگ اسپنر منصور امجد سب سے کامیاب بولر رہے انہوں نے97 رنز کے عوض5 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان ا ے کو پہلی اننگز میں138 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد انگلینڈ کی دوسری اننگز کا آغاز بھی مایوس کن رہا۔ پہلی اننگز میں8 رنز بنانے والے مارکس ٹریسکوتھک اس مرتبہ صرف ایک رن بناکر محمد آصف کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ کیون پیٹرسن ایک بار پھر ناکام رہے اور بغیر کوئی رن بنائے محمد آصف کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

اسٹراس اور کالنگ ووڈ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں113 رنز کا اضافہ کیا اسٹراس56 رنز بناکر شاہد نذیر کی گیند پر وکٹ کیپر امین الرحمن کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ کالنگ ووڈ کی چار چوکوں اور چار چھکوں سے سجی61 رنز کی اننگز کا خاتمہ منصورامجد کی گیند پر شاہد نذیر نے کیچ لے کر کیا۔

منصور امجد نے ہی اینڈریو فلنٹوف کو بھی پویلین کی راہ دکھائی جنہوں نے چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 19 گیندوں پر28 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر گیرائنٹ جونز 30 رنز بناکر منصور امجد کی گیند پر امین الرحمن کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ منصور امجد نے شان یوڈیل اور میتھیو ہوگرڈ کی وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔

پاکستان اے کی دوسری اننگز توفیق عمر اور عمران فرحت نے جارحانہ انداز میں شروع کی لیکن توفیق عمر تین چوکوں کی مدد سے15 رنز بنانے کے بعد ہوگرڈ کی گیند پر جونز کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ کھیل ختم ہونے پر عمران فرحت12 اور نائٹ واچ مین شاہد نذیر صفر پر ناٹ آؤٹ تھے۔

انگلینڈ: مائیکل وان ( کپتان )، مارکس ٹریسکوتھک، اینڈریو اسٹراس، کیون پیٹرسن، پال کالنگ ووڈ، اینڈریو فلنٹوف، گیرائنٹ جونز، ایشلے جائلز، شان یوڈیل، میتھیو ہوگرڈ اور اسٹیو ہارمیسن۔

پاکستان اے: حسن رضا( کپتان)، توفیق عمر، عمران فرحت، شاہد یوسف، فیصل اطہر، منصورامجد، امین الرحمن، ارشد خان، محمد آصف، شاہد نذیر اور محمد خلیل۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد