فیصل آباد ٹیسٹ، آسان نہ لیں: وولمر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے کوچ باب وولمر نے پاکستانی کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ فیصل آباد میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ سے سخت مقابلے کے لیے تیار رہیں۔ پاکستان سیریز ایک صفر سے جیت رہا ہے لیکن کوچ باب وولمر نے کہا ہے ملتان کی جیت کے بعد بھی کھلاڑیوں کو کھیل پر اپنی توجہ زیادہ رکھنی چاہیئے۔ ’وہ صرف ایک کھیل تھا اور ہمیں اپنے پیر زمین پر ہی رکھنے چاہیئں۔ انگلینڈ اب بہتر کھیل پیش کرے گا۔ ’یہ ٹیم کے لیے ایک بڑی فتح ہے لیکن ابھی بہت کرکٹ پڑی ہے اور (ہمارا) مقصد سیریز جیتنا ہے‘۔ اگلا میچ اتوار کو فیصل آباد میں ہو گا جہاں آج تک انگلینڈ نے تین میچ کھیلے ہیں اور وہ تینوں کے تینوں ہی بغیر کسی ہار جیت کے ختم ہوئے ہیں۔ پاکستانی کوچ مانتے ہیں کہ پاکستان کے پاس ایسا بولنگ اٹیک ہے جو انگلینڈ کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔ انہوں نے دانش کنیریا اور شعیب اختر کی خاص طور پر تعریف کی۔ ’کنیریا کے پاس بڑا دل ہے اور ان کے پاس بہتر (پرفارم) کرنے کا عزم بھی ہے۔ وہ ابھی جوان ہیں اور ان کے پاس ابھی مزید بہتر ہونے کا وقت ہے‘۔ وولمر نے کہا کہ شعیب اختر نے شاندار بولنگ کی۔ ’ان کا رویہ زبردست تھا۔ انہوں نے سیریز سے پہلے کہا تھا کہ وہ اپنے زندگی کے نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں‘۔ | اسی بارے میں مسکراہٹ کا وسیلہ پیر انضمام الحق ملتانی 16 November, 2005 | کھیل پاکستان نے ملتان ٹیسٹ جیت لیا16 November, 2005 | کھیل شاید ٹریسکوتھک کو واپس آنا پڑے17 November, 2005 | کھیل شبیر،شعیب ملک کےایکشن پراعتراض17 November, 2005 | کھیل ٹیم پر سست روی کی وجہ سے جرمانہ17 November, 2005 | کھیل وان آؤٹ، ٹریسکوتھک کپتان10 November, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||