BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان نے ملتان ٹیسٹ جیت لیا

محمد سمیع
محمد سمیع نے میچ کے پانچویں روز انگلینڈ کی دو اہم وکٹیں حاصل کیں۔
انگلش بیٹنگ پاکستانی بولنگ کے مہلک وار کو نہ سہہ سکی اور175 رنز پر ڈھیر ہوکر ملتان ٹیسٹ بائیس رنز سے ہارگئی۔

پاکستان کی یہ کامیابی اس لئے بھی اہمیت کی حامل ہے انگلینڈ کو کامیابی کے لئے198 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن انگلش بیٹسمینوں کو دانش کنیریا، شعیب اختر اور محمد سمیع کی جارحانہ بولنگ نے بے بسی میں مبتلا کردیا۔

دانش کنیریا نے باسٹھ رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔ شعیب اختر جو دو بڑی سیریز کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں تین وکٹیں حاصل کرکے کپتان کوچ اور شائقین کی توقعات پر پورا اترے جبکہ محمد سمیع نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

مین آف دی میچ ایوارڈ سلمان بٹ نے دونوں اننگز میں شاندار بیٹنگ پر حاصل کیا۔

اینڈریو اسٹراس اور ای این بیل نے انگلینڈ کی اننگز چوبیس رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو پاکستانی کھلاڑیوں کے چہروں پر مسکراہٹ آتے آتے بارہ اوور بیت گئے اس مرحلے پر دانش کنیریا نے اپنے ایک ہی اوور میں پر اکتیس رنز بنانے والے ای این بیل کو وکٹ کیپر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ کرایا اور پھر اسٹراس کوتئیس رنز کے اسکور پر سلپ میں حسن رضا کے کیچ کی مدد سے پویلین کی راہ دکھا دی اسوقت انگلینڈ کا اسکورسڑسٹھ رنز تھا۔

دانش کنیریا
دانش کنیریا نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا

اسی اسکور پر محمد سمیع نے کالنگ ووڈ کو ایل بی ڈبلیو کردیا جو صرف تین رنز بناسکے۔

دانش کنیریا نے خطرناک فلنٹوف کی قیمتی وکٹ گیارہ رنز پر مڈوکٹ پر یونس خان کے ہاتھوں کیچ کرا کے حاصل کی دوسری جانب کامران اکمل نے آؤٹ آف فارم کیون پیٹرسن کو انیس رنز پر کیچ کرکے محمد سمیع کو وکٹ دلادی۔

ایشلے جائلز گیرائنٹ جونز کے ساتھ سولہ رنز کا اضافہ کرنے کے بعد شعیب اختر کی طوفانی رفتار والی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

جونز اور یوڈل کی شراکت توڑنے کے لیے انضمام الحق بولرز کو تبدیل کرتے رہے۔انچاس رنز کی اس شراکت کو شعیب اختر نے جونز کوتینتیس رنز پر بولڈ کرکے توڑا۔

یوڈل کواٹھارہ رنز پر کنیریا نے بولڈ کیا اور پھر شعیب اختر نے ہارمیسن کو سلپ میں یونس خان کے ہاتھوں کیچ کراکر انگلش بساط لپیٹ دی۔

پاکستان۔ انضمام الحق( کپتان) سلمان بٹ۔ شعیب ملک۔ یونس خان۔ محمد یوسف۔ حسن رضا۔ کامران اکمل۔ محمد سمیع۔ دانش کنیریا۔ شبیراحمد اور شعیب اختر

انگلینڈ۔ مارکس ٹریسکوتھک( کپتان) اینڈریو اسٹراس۔ کیون پیٹرسن۔ ایئن بیل۔ پال کالنگ ووڈ۔ اینڈریو فلنٹوف۔ ایشلے جائلز۔ اسٹیو ہارمیسن۔ میتھیو ہوگرڈ اور گیرائنٹ جونز۔

66’پلیئر آف دی ڈے‘
شعیب کے لیے میچ کا تیسرا روز نسبتاً بہتر رہا
66’پلیئر آف دی ڈے‘
دوسرے دن کامرد میدان: مارکس ٹریسکوتھک
66’پلیئر آف دی ڈے‘
ملتان ٹیسٹ میں پہلے دن کا مرد میدان: فلنٹوف
اسی بارے میں
انگلینڈ کا پلّہ بھاری
13 November, 2005 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد