بٹ کی عمدہ بیٹنگ مگر دباؤ برقرار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر دو وکٹ کے نقصان پر 125 رن بنائے ہیں۔ پاکستان کوانگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 19 رن کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر سلمان بٹ نے میچ میں اپنی دوسری نصف سنچری بنائی۔ وہ ترّپن رن پر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ ان کا ساتھ دینے کے لیے نائٹ واچ مین محمد سمیع کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی نائب کپتان یونس خان تھے جو کھیل کے آخری لمحات میں اڑتالیس رن بنا کر فلنٹاف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اوپنر شعیب ملک نے اٹھارہ رن بنائے۔ وہ ہارمیسن کی گیند پر کپتان مارکس ٹریسکوتھک کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ اس سےقبل انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 418 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور اسے پاکستان کی پہلی اننگز کے مقابلے میں144 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔ پیر کے روز ٹریسکوتھک نے135 اور نائٹ واچ مین میتھیو ہوگرڈ نے صفر پر انگلینڈ کی اننگز253 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ کے اسکور کے ساتھ شروع کی تھی۔
تیسرے دن کے کھیل کے آغاز میں ہی میتھیو ہوگرڈ ایک رن بناکر شعیب اختر کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ آؤٹ آف فارم کیون پیٹرسن ناکامی کے جمود کو توڑنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور5 رنز بناکر دانش کنیریا کی گیند پر سلمان بٹ کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ ٹریسکوتھک اور فلنٹوف نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں93 رنز کا اضافہ کیا۔ فلنٹوف سات چوکوں کی مدد سے45 رنز بناکر شعیب اختر کی گیند پر مڈ وکٹ پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ کے کپتان مارکس ٹریسکوتھک بدقسمتی سے ڈبل سنچری مکمل نہ کر سکے اور وہ 193 رنز بنا کر شبیر احمد کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ اس سے پہلے دانش کنیریا کی گیند پر ڈیپ اسکوائر لیگ پر رانا نویدالحسن نے 181 کے اسکور پر ٹریسکوتھک کا کیچ ڈراپ کردیا تھا۔
ٹریسکوتھک کے آوٹ ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی شبیر احمد نے وکٹ کیپر گیرانٹ جونز کو بھی بولڈ کر دیا۔ دوسری طرف اپنے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے یوڈال بغیر کوئی سکور کیے شعیب اختر کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ انگلینڈ کی طرف سے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی ایشلے جائلز تھے جو شبیر احمد کی گیند پر حسن رضا کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ پاکستان کی طرف سے فاسٹ بالر شبیر احمد نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شعیب اختر نے تین وکٹیں لیں۔ پاکستان۔ انضمام الحق( کپتان) سلمان بٹ۔ شعیب ملک۔ یونس خان۔ محمد یوسف۔ حسن رضا۔ کامران اکمل۔ محمد سمیع۔ دانش کنیریا۔ شبیراحمد اور شعیب اختر انگلینڈ۔ مارکس ٹریسکوتھک( کپتان) اینڈریو اسٹراس۔ کیون پیٹرسن۔ ایئن بیل۔ پال کالنگ ووڈ۔ اینڈریو فلنٹوف۔ ایشلے جائلز۔ اسٹیو ہارمیسن۔ میتھیو ہوگرڈ اور گیرائنٹ جونز۔ |
اسی بارے میں انگلینڈ کا پلّہ بھاری13 November, 2005 | کھیل ملتان ٹیسٹ: پہلا دن انگلینڈ کے نام12 November, 2005 | کھیل ’شعیب یہ کیا کررہے ہو؟‘13 November, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||