ملتان ٹیسٹ: پہلا دن انگلینڈ کے نام | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے دو سو چوالیس رن بنائے اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ کپتان انضمام الحق اکتالیس رن پر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ محمد سمیع ایک رن پر کھیل رہے ہیں۔ پاکستان کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی کامران اکمل تھے جو اٹھائیس رن بنا کر ہوگارڈ کی گیند پر سلپ میں کیچ ہوئے۔ کامران اکمل نے انضمام الحق کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے پچپن رن کا اضافہ کیا۔ اس سے قبل یونس خان چائے کے وقفے کے فوراً بعد انتالیس رن بنا کر ہارمیسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ ان کے بعد حسن رضا کریز پر آئے اور اسی اوور کی آخری گیند پر کوئی رن بنائے بغیر ہارمیسن کا دوسرا شکار بنے۔ ایک موقع پر ایک سو اکسٹھ کے مجموعی سکور پر پاکستان کی صرف ایک وکٹ گری تھی لیکن سکور کے ایک سو تراسی رنز تک آتے آتے پانچ وکٹیں گرگئی تھیں۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر سلمان بٹ نے نصف سنچری بنائی۔ وہ چوہتّر رن بنا کر شان یوڈال کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ یہ شان یوڈال کی ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی وکٹ تھی۔ محمد یوسف کو اینڈریو فلنٹوف نے ایک شاندار یارکر پر بولڈ کیا۔ انہوں نےپانچ رن بنائے۔ پاکستان کے کپتان انضمام الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے فیصلہ کیا۔ پاکستان کی طرف سے اوپنرز شعیب ملک اور سلمان بٹ نے پہلے دن کھیل کا آغاز کیا اور بنا کسی نقصان کے پاکستان کو سکور اسّی رن تک پہنچا دیا تھا۔ اس موقع پر اینڈریو فلنٹاف نے اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی جب انہوں نے شعیب ملک کو انتالیس کے انفرادی سکور پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ انگلینڈ کی جانب سے سٹیو ہارمیسن اور اینڈریو فلنٹاف نے دو دو جبکہ ہوگارڈ اور شان یوڈال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم میں مڈل آرڈر بیٹسمین حسن رضا کی دوسال بعد واپسی ہوئی ہے جبکہ انگلینڈ کے آف اسپنر شان یوڈال کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے۔ وہ دوسری جنگ عظیم کے بعد ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے انگلینڈ کے چوتھے عمر رسیدہ کرکٹر ہیں۔ پاکستان۔ انضمام الحق( کپتان) سلمان بٹ۔ شعیب ملک۔ یونس خان۔ محمد یوسف۔ حسن رضا۔ کامران اکمل۔ محمد سمیع۔ دانش کنیریا۔ شبیراحمد اور شعیب اختر انگلینڈ۔ مارکس ٹریسکوتھک( کپتان) اینڈریو اسٹراس۔ کیون پیٹرسن۔ ایئن بیل۔ پال کالنگ ووڈ۔ اینڈریو فلنٹوف۔ ایشلے جائلز۔ اسٹیو ہارمیسن۔ میتھیو ہوگرڈ اور گیرائنٹ جونز۔ ٹیسٹ کے امپائرز نیوزی لینڈ کے بلی باؤڈن اور آسٹریلیا کے سائمن ٹافل ہیں۔ میچ ریفری سری لنکا کے روشن مہانامہ ہیں۔ |
اسی بارے میں ملتان ٹیسٹ میں انضمام کےلئے چیلنج11 November, 2005 | کھیل ملتان ٹیسٹ میں پاکستان فیورٹ11 November, 2005 | کھیل مائیکل وان آؤٹ، ٹریسکوتھک کپتان10 November, 2005 | کھیل چمڑی کا فرق10 November, 2005 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||