چمڑی کا فرق | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گرد، گرما، گدا و گورستان اور انضمام الحق کی شناخت ملتان میں ہفتے سے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان شروع ہونے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات دکھائی دیتے ہیں لیکن اگر آپ انگریز ہیں تو اسٹیڈیم اور ہوٹل کے دروازوں سے گزر کوئی مشکل نہیں اور اگر آپ مقامی ہیں تو پولیس اہلکاروں کا رویہ آپ کے ساتھ انتہائی سخت ہوجاتا ہے۔ یہ صرف جلد یا چمڑی کی رنگت کا فرق ہے۔ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم شہر سے دور واقع اسٹیڈیم میں تندہی سے نیٹ پریکٹس میں مصروف ہے پورے اسٹیڈیم کو پولیس اہلکاروں نے اپنے حصار میں لے رکھا ہے۔ اسی دوران انگریز صحافی پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ سرخ میڈیا کارڈز پر اسٹیڈیم میں کسی چیکنگ کے بغیر داخل ہوتے ہیں اور وکٹ تک پہنچ جاتے ہیں لیکن انہی سرخ کارڈز پر جب پاکستانی صحافی میدان میں ہونے والی پریکٹس دیکھنے کے لیے میدان میں داخل ہونے لگتے ہیں تو پولیس والے بدتمیزی سے پیش آتے ہیں۔ یہ مہمان نوازی اور احساس کمتری یا برتری کی ذہنی کشمکش ہے جو ہمارے اندر جاری ہے۔ دوسرے لفظوں میں اسے آپ اپنوں پر ستم غیروں پر کرم بھی کہہ سکتے ہیں۔ ملتان میں دونوں ٹیموں کا قیام جس ہوٹل میں ہے وہ ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی کسی قلعے کا نقشہ پیش کررہا ہے۔ اس کے سامنے واقع سڑک پر پولیس موبائلوں اور جوانوں کے علاوہ عام آدمی کا گزر نہیں ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے وہاں کرفیو ہے۔ اس صورتحال پر ایک انگریز صحافی کا یہ تبصرہ مناسب معلوم ہوتا ہے کہ وہ خود کو قیدی محسوس کررہے ہیں لیکن اس قید کی خواہش بھی تو ہمارے مہمانوں نے ہی سکیورٹی کے نام پر ظاہر کی تھی۔ یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ ملتان ٹیسٹ کے لیے تین ہزار پولیس والوں کو مامور کیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں کرکٹ شائقین کے لیے مفت ٹکٹ03 November, 2005 | کھیل کرکٹرز متاثرہ علاقے جائیں گے30 October, 2005 | کھیل کرکٹ: کون کون پاکستان آرہا ہے؟08 November, 2005 | کھیل کرکٹرزکےہسپتال اورضلع باغ کےدورے30 October, 2005 | کھیل پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان28 October, 2005 | کھیل کرکٹرز امدادی گالف کھیلیں گے 27 October, 2005 | کھیل کرکٹ بہترین مرہم ہے: انضمام الحق25 October, 2005 | کھیل انگلینڈ پاکستان: 68۔69 کرکٹ سیریز 03 October, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||